Maktaba Wahhabi

34 - 96
نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم جہاد کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔پانچ لاکھ کے قریب استحصالی ٹولے نے سترہ کروڑ عوام کو یر غمال بنا رکھا ہے۔جب تک اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا، چلڈرن لائبریری پر اپنا قبضہ ختم نہیں کریں گے۔ چوہدری شجاعت حسین سے کہا ہے کہ ہم ریڈیو پر اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام الناس کو معلوم ہو کہ ہمارا موقف کیا ہے۔ہم پرویز مشرف کے نہ تو خلاف ہیں اور نہ ہی ہماری اس سے کوئی دشمنی ہے البتہ ہمارے خلاف آپریشن آپریشن کی رٹ لگانے کی وجہ سے ہم نے فدائی حملوں کی بات کی تھی ۔ہم نے ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کر رکھی بلکہ پاکستان میں ایس ایچ او سمیت ہر چھوٹے بڑے افسر نے ریاست کے اندر اپنی ایک ریاست قائم کر رکھی ہے۔ہمارے پاس اسلحہ ہے لیکن روایتی اسلحہ نہیں، ہمارے طالب علموں نے اپنے جسموں کو اسلحہ بنا رکھا ہے۔ لال مسجد میں لائسنسی بندوقیں ہیں ، اگر حکومت نے کریک ڈاؤن کیا تو ہم اپنا دفاع کریں گے۔ مجھ پر ایجنسیوں کا بندہ ہونے کے الزامات محض الزامات ہیں ، میں صرف اللہ کا بندہ ہوں ۔‘‘ ۱۳/اپریل:مبینہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم جناب جاوید اشرف نے کہا:دینی مدارس میں قبضہ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ہم نے دینی مدارس کے کردار کو کم کرنے کے لیے اسلامیات کا جدید سلیبس تشکیل دیا ہے جس کے بعد بچوں کو اسلامی تعلیم کے لیے مدارس کی طرف رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں لال مسجد کی انتظامیہ سے مذاکرات کے نتیجے میں ان کی ویب سائٹ بحال کر دی گئی۔وفاق المدارس کے علما نے وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور جناب اعجاز الحق کے ساتھ کی گئی ایک میٹنگ میں کہا:اگر لال مسجد کے خلاف آپریشن کیا گیا تو علما لال مسجد کا ساتھ دیں گے۔ ۱۴/اپریل :مبینہ ذرائع کے مطابق لال مسجد کے نائب خطیب مولاناعبد الرشید غازی صاحب نے کہا: چوہدری شجاعت سے مذاکرات کے اختتام تک شرعی عدالت غیر فعال رہے گی۔ جبکہ مولانا عبد العزیز غازی نے اپنے جمعہ کے خطبے میں کہا:اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پراَمن تحریک چلائیں گے۔اسلامی نظام کے نفاذ کے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہماری جدوجہد باطل نظام کے خلاف ہے، اگر پرویزمشرف اسلامی نظام نافذ کرتے ہیں تو ان
Flag Counter