Maktaba Wahhabi

72 - 95
تاریخ کے چہرے پر سنہری حروف میں ثبت ہیں ، بطورِ نمونہ چند مثالوں کا تذکرہ کیا جاتاہے : ٭ قبیلہ بنی ظفر بن حارث کے ایک شخص طعمہ بن ابیرق نے اپنے ایک پڑوسی قتادہ بن نعمان کی آٹے کے تھیلے میں رکھی ذرع تھیلے سمیت چوری کرلی۔ تھیلے میں سوراخ تھا ،جس کی وجہ سے راستے میں آٹا گرتا رہا اور اس کے گھر تک آٹے کے آثار موجود تھے۔ اس نے وہ ذرع زید بن سمین نامی یہودی کے ہاں چھپا دی۔ جب طعمہ کے گھر کی تلاشی لی گئی تو ذرع نہ مل سکی اور اس نے قسم اُٹھائی کہ نہ میں نے ذرع لی ہے اور نہ مجھے اس کا علم ہے۔ ذرع کے مالکوں نے کہا: اللہ کی قسم !یہ ہمارے گھر میں داخل ہوا اور اس نے ذرع چرائی ہے اور کھرا اس کے گھر تک پہنچا ہے اور ہم نے آٹے کے نشانات دیکھے ہیں ۔ جب اس نے قسم اُٹھادی تو اُنہوں نے اسے چھوڑ دیا اور آٹے کے نشانات کے پیچھے پیچھے چلتے گئے حتیٰ کہ یہودی کے گھر تک پہنچ گئے اور ذرع برآمد کرلی، تو اُس نے کہا: یہ مجھے طعمہ بن ابیرق نے دی ہے اور یہود کے کچھ لوگوں نے اس کی گواہی دی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودی کو سزا دینے کا ارادہ کرلیا،61تو اللہ تعالیٰ نے یہودی کیصفائی اور اس پر ناحق تہمت لگانے والوں کی سرزنش میں قرآن کی آیتیں نازل کردیں اور وہ آیات چودہ سو سال سے ہر وقت پڑھی جارہی ہیں تاکہ عدل مسلمانوں کا دستور بن جائے اور کسی مسلم اور غیر مسلم پر ظلم نہ ہونے پائے۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللَّـهُ ۚ وَلَا تَكُن لِّلْخَائِنِينَ خَصِيمًا ﴿١٠٥﴾ وَاسْتَغْفِرِ اللَّـهَ ۖ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١٠٦﴾ وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِينَ يَخْتَانُونَ أَنفُسَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا ﴿١٠٧﴾ يَسْتَخْفُونَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسْتَخْفُونَ مِنَ اللَّـهِ وَهُوَ مَعَهُمْ إِذْ يُبَيِّتُونَ مَا لَا يَرْضَىٰ مِنَ الْقَوْلِ ۚ وَكَانَ اللَّـهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطًا ﴿١٠٨﴾ هَا أَنتُمْ هَـٰؤُلَاءِ جَادَلْتُمْ عَنْهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَمَن يُجَادِلُ اللَّـهَ عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَم مَّن يَكُونُ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا ﴾ (النساء:۱۰۵تا۱۰۹) ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ،ہم نے یہ کتاب حق کے ساتھ تمہاری طرف نازل کی ہے ،تاکہ جو راہ ہدایت اللہ نے تمہیں دکھائی ہے، اس کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو اور بددیانت اور خائن لوگوں 61 أسباب النزول ، از واحدی:ص ۲۱۰ـ ۔ ۲۱۱
Flag Counter