Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 298

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2006ء

سالن اور کھانے میں خود تھوکا تو پھر کیا بطورِ علاج پانی میں تھوک کر یا اُنگلی کے ذریعہ تھوڑی سی تھوک ڈال کر کسی مریض کو پلانا سنت ہے یا بدعت ؟ جواب: برتن میں سانس لینا اس وقت منع ہے جب آدمی کوئی شے پی رہا ہو۔ مستدرک حاکم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : (( لا یتنفس أحدکم في الإناء إذا کان یشرب منہ)) (۴/۱۵۵) ’’جب کوئی شخص پانی پی رہا ہو تو برتن میں سانس نہ لے۔‘‘ جب کہ عام حالات میں پھونک مارنا منع نہیں جہاں تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانے وغیرہ میں لب مبارک ڈالنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ بھی ہو سکتا ہے۔ عامۃ الناس کو اس پرقیاس نہیں کیا جاسکتا۔ محدثین نے ایسے واقعات کو علاماتِ نبوت میں ذکر کیا ہے۔ ایسے ہی اُنگلی کو مٹی اور تھوک لگا کر تکلیف دہ جگہ پر لگانا بھی سنت سے ثابت ہے۔(متفق علیہ) جہاں تک تھوک کو پانی میں ڈال کر پلانے کا تعلق ہے تو یہ سنت سے ثابت نہیں ، ہاں البتہ پھونک کے ساتھ معمولی سا اثر رطوبت کا ہوتو یہ لفظ نفث کی تعریف میں شامل ہے جو منع نہیں تفصیل کے ملاحظہ ہو عون المعبود :۴/۱۲ البتہ آدمی کو دم کی صورت میں تھوکنے کا جواز ہے۔ سنن ابوداود میں ہے : (( ویتفل حتی بریٔ)) (رقم:۳۴۱۸) ’’آپ اس کو تھتکارتے یہاں تک کہ وہ تندرست ہو گیا۔‘‘ اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے :(( ویجمع بزاقہ ویتفل)) (رقم:۵۷۲۶) ’’ آپ اپنی تھوک کو جمع کرتے اور اس کو تھتکارتے۔‘‘ کونسے تعویذ شرک ہیں ؟ سوال:سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :التمائم ما علق قبل نزول البلاء وما علق بعد نزول البلاء فلیس بتمیمۃ (بیہقی :۹/۳۵۰ اور مستدرک حاکم :۴/۲۱۷) تو کیا اس روایت سے قرآنی تعویذ لٹکانا ثابت ہوتا ہے یا ہر قسم کیتمائم شرک ہی ہیں : قال صلی اللہ علیہ وسلم : (( من علق تمیمۃ فقد أشرک)) (مسند احمد:۴/۱۵۶)
x
صفحہعنوان
2باہمی معاملات میں نرمی اور آسانی کی ترغیب
11اتباعِ سنت کی اہمیت اور جشن میلاد ؟
23زنا سے حرمت کا ثبوت؟ طلاق کے بعض مسائل برتن میں پھونک مارنا؟ کونسے تعویذ شرک ہیں ؟
33’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ قرآن‘
48بسنت ہندؤوانہ تہوار ہی ہے!
55توہین آمیز خاکوں پرمشترکہ اعلامیہ
59سائنسی علوم کے بانی مسلمان علما
67شاگرد ِرشید کی چند یادیں
72رابطہ کونسل ’مجلس فضلاء جامعہ‘ کا پہلا اجلاس
Flag Counter