Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 298

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2006ء

الجواب بعون الوہاب: سجدۂ تعظیمی اور سجدۂ عبادت میں کوئی فرق نہیں ، دونوں شرک ہیں جو لوگ سجدۂ تعظیمی کو شرک قرار نہیں دیتے، ان کا اشکال یہ ہے کہ سجدۂ تعظیمی پہلی اُمتوں میں چلا آرہا تھا اور صرف اسلام نے اسے ممنوع اور حرام قرار دیا ہے، ورنہ سجدۂ عبادت تو غیراللہ کے لئے شرک ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ بلا شبہ شرک جملہ شرائع میں سے کسی شریعت میں جائز نہیں رہا، تاہم اس کے مظاہر کی شکلیں بدلتی رہیں ، اس طرح وہ شریعت کی جزئیات بن جاتی ہیں ۔جس طرح آدم علیہ السلام کے عہد میں صلبی اولاد کا آپس میں نکاح جائز تھا جو بعد میں حرام ہوگیا اور اگر آج کوئی اس کے جواز کا دعویدار ہو تو وہ کافر ہے ،کیونکہ اس نے خواہش پرستی کو معبود بنالیا۔ قرآنِ کریم میں ہے :﴿أَفَرَأَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلـٰھَہٗ ھَوَاہٗ﴾ (الجاثیۃ: ۲۳) ’’بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے۔‘‘ یہی کیفیت سجدۂ تعظیمی ہو یاعبادت، ہردو کی ہے۔ اگر وہ اللہ کے حکم سے ہے تو وہ غیر کی عبادت میں شامل نہیں اور اگر وہ اپنی مرضی سے ہے تو وہ غیر کی عبادت ہے جو شرک کے زمرہ میں داخل ہے، کیونکہ حکم صرف اللہ کا چلتا ہے، کسی کو اس میں دخل نہیں اور دخل اندازی کرنے والا مشرک ہے۔ مثلاً کعبہ مشرفہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا عین اللہ کی عبادت ہے اور اس کے ماسوا کسی اور مکان کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا عین شرک ہے، کیونکہ طریقۂ عبادت مقرر کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿ أَمْ لَہُمْ شُرَکَائُ شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَأْذَنْ بِہِ اللّٰہُ ﴾ (الشوریٰ:۲۱) ’’کیا اُن کے وہ شریک ہیں جنہوں نے اُن کے لئے ایسا دین مقرر کیاہے جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا۔‘‘ دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿لاَ تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلاَ لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ الَّذِيْ خَلَقَھُنَّ إِنْ کُنْتُمْ إِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ ﴾ (حمٓ السجدۃ: ۲۷ ) ’’تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ اللہ ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے ، اگر تمہیں اس کی عبادت منظور ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
2باہمی معاملات میں نرمی اور آسانی کی ترغیب
11اتباعِ سنت کی اہمیت اور جشن میلاد ؟
23زنا سے حرمت کا ثبوت؟ طلاق کے بعض مسائل برتن میں پھونک مارنا؟ کونسے تعویذ شرک ہیں ؟
33’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ قرآن‘
48بسنت ہندؤوانہ تہوار ہی ہے!
55توہین آمیز خاکوں پرمشترکہ اعلامیہ
59سائنسی علوم کے بانی مسلمان علما
67شاگرد ِرشید کی چند یادیں
72رابطہ کونسل ’مجلس فضلاء جامعہ‘ کا پہلا اجلاس
Flag Counter