Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 298

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2006ء

الراشدین المھدیین عضوا علیھا بالنواجد وإیاکم و محدثات الأمور فان کل بدعۃ ضلالۃ)) (سنن ابوداؤد :۴۶۰۷ وجامع ترمذی:۲۶۷۶) ’’تم میں جو شخص زندہ رہا تو وہ بہت سارے اختلافات دیکھے گا، تو تم میری سنت اور خلفاے راشدین کی سنت کو مضبوطی سے تھام لو، اور اپنے دانتوں سے اس پر اپنی گرفت مضبوط کر لو اور دین میں نت نئی باتیں ایجاد کرنے سے بچو کیونکہ ہربدعت (من گھڑت کام) گمراہی ہے۔‘‘ برادرانِ اسلام! کتاب و سنت کے ان مذکورہ بالا دلائل کی روشنی میں یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجاتی ہے کہ مسلمانوں کو سنت ِنبوی سے وابستہ رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور دین میں نئی نئی باتیں ، جن کا اس دین سے کوئی تعلق نہیں ، کو اختیار و ایجاد کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برابر اپنے خطبوں میں سنت پر گامزن رہنے اور بدعات سے پرہیز کرنے کی تلقین کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک خطبے میں ارشاد فرمایا: (( أما بعد فإن خیر الحدیث کتاب ﷲ وخیر الھدي ھدي محمد صلی اللہ علیہ وسلم وشر الأمور محدثاتھا وکل بدعۃ ضلـٰلۃ)) (صحیح مسلم:۸۶۷) ’’سب سے بہتر بات اللہ کی کتاب ہے اور سب سے بہترین طریقہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اور سب سے بدترین کام نئی نئی چیزوں کی اختراع ہے اور ہر نئی بات گمراہی ہے۔‘‘ نیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقیہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھورد)) (صحیح بخاری:۲۶۹۷ ) ’’جس نے ہمارے اس دین میں نئی بات پیدا کی جس کا اس سے تعلق نہیں تو وہ مردود ہے۔‘‘ اس سلسلہ میں سلف صالحین کے ایسے نقوشِ پا موجود ہیں جو قرونِ اولیٰ کے بہترین طرزِعمل کی وضاحت کرتے ہیں اور مسلمانوں کے لئے ہر زبان و مکان میں بہترین کردار اور اعلیٰ نمونہ پیش کرتے ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ انہی سے اپنے دوشِ زندگی اور اپنے کردار و خیالات کی راہ متعین کریں ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’اتباع و تابعداری کرتے رہو اور نئی نئی باتیں مت گڑھو، یہی تمہارے لئے کافی ہے۔‘‘ نیز آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ’’سنت ِرسول پہ اکتفا کرلینا کہیں بہتر ہے اس سے کہ بدعات کی ترویج کے لئے آدمی کوشاں ہو۔‘‘
x
صفحہعنوان
2باہمی معاملات میں نرمی اور آسانی کی ترغیب
11اتباعِ سنت کی اہمیت اور جشن میلاد ؟
23زنا سے حرمت کا ثبوت؟ طلاق کے بعض مسائل برتن میں پھونک مارنا؟ کونسے تعویذ شرک ہیں ؟
33’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ قرآن‘
48بسنت ہندؤوانہ تہوار ہی ہے!
55توہین آمیز خاکوں پرمشترکہ اعلامیہ
59سائنسی علوم کے بانی مسلمان علما
67شاگرد ِرشید کی چند یادیں
72رابطہ کونسل ’مجلس فضلاء جامعہ‘ کا پہلا اجلاس
Flag Counter