Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 298

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2006ء

جوتوں اور ننگے پاؤں والوں کا بھی یہی حکم ہے۔ ان مثالوں سے واضح ہوتا ہے کہ شریعت نے ہر مشکل میں آسانی کا پہلو بہرحال ملحوظ رکھا ہے۔ اس میں ہمارے لئے تربیت کا پہلو یہ ہے کہ شریعت کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے اور باہمی اختلافات اور انتظامی معاملات میں اگر ہم نرمی اور آسانی کے رویہ کو پیش نگاہ نہیں رکھیں گے تو زندگی بدنما اور اجیرن بن جائے گی۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ہر معاملہ کی خوبصورتی یا بدنمائی اسی صفت ِرفق سے وابستہ ہے۔ رفق و آسانی یقینا شریعت کا عمومی مزاج اور شدت و غلو اسلام کے مزاج کے خلاف ہے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( من یحرم الرفق یحرم الخیر)) (صحیح مسلم :۲۵۹۲) ’’ جو شخص (شریعت کے اس مزاج سے نا آشنا اور) رفق و آسانی سے محروم ہے ،وہ خیروبرکت سے بھی محروم کردیا گیا۔‘‘ اپنی زوجہ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو مخاطب کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یا عائشۃ ارفقي فإن ﷲ إذا أراد بأھل بیت خیرا دلھم علی باب الرفق)) ’’اے عائشہ! نرمی کرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی گھرانہ کے ساتھ خیر بھلائی کا ارادہ کریں تو رِفق کا دروازہ ان کے لئے وا کردیتے ہیں ۔‘‘ (مسند احمد:۶/۱۰۴) ان تعلیماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمارے لئے یہ سبق ہے کہ ہم شریعت کے اس عمومی مزاج کے مطابق اپنی زندگی اور قول و کردار کو ڈھالیں ۔ یہی گوشۂ عافیت ہے اور اسی میں ہی دنیا وآخرت کی بھلائیاں پنہاں ہیں ۔ (خطاب: حافظ عبد الرحمن مدنی ٭ ترتیب: محمد اسلم صدیق) [خطبہ جمعہ : ۲۴/مارچ ۲۰۰۶ء … بمقام مسجد جامعہ لاہور الاسلامیہ]
x
صفحہعنوان
2باہمی معاملات میں نرمی اور آسانی کی ترغیب
11اتباعِ سنت کی اہمیت اور جشن میلاد ؟
23زنا سے حرمت کا ثبوت؟ طلاق کے بعض مسائل برتن میں پھونک مارنا؟ کونسے تعویذ شرک ہیں ؟
33’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ قرآن‘
48بسنت ہندؤوانہ تہوار ہی ہے!
55توہین آمیز خاکوں پرمشترکہ اعلامیہ
59سائنسی علوم کے بانی مسلمان علما
67شاگرد ِرشید کی چند یادیں
72رابطہ کونسل ’مجلس فضلاء جامعہ‘ کا پہلا اجلاس
Flag Counter