Maktaba Wahhabi

69 - 79
چھوٹ ملی ہوی ہے کہ اپنے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں آسانی سے بنائی جا سکتی ہیں جن میں نیت صادق ہو تو اسلامی تناظر میں کام کرنے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ ممکن ہے کوئی صاحب کہیں کہ ہماری بات بہت آئیڈیل اور کتابی ہے اور اس پر عمل درآمد مشکل ہے۔ ہم نے کب کہا کہ یہ آسان ہے اور حق کا راستہ آسان کب ہوتا ہے؟ خصوصاً جب معاشرے کی کار فرما قوتیں بھی اس کی مزاحم ہوں! لیکن ہمارے اسلاف اور علمائے کرام نے ہمیشہ حق ہی کی پاسداری کی ہے اور اسکے لئے قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ اپنے سامنے تو انسان ہمیشہ آئیڈیل ہی رکھتا ہے، پھر جب وہ عملی مرحلے میں داخل ہوتا ہے تو جتنی توفیق اسے ملتی ہے، اتنا ہی وہ کامیاب ہوتا ہے۔ جب آدمی منزل کا تعین کر لے اور اس کی طرف جانے والے راستے پر چل پڑے تو پھر عشاق کا قافلۂ سخت جاں یہ نہیں دیکھتا کہ اس نے کتنے قدم اُٹھائے اور کتنی کامیابی حاصل کی؟ اس کی کامیابی یہی ہوتی ہے کہ وہ منزل کی طرف چلتا رہے، آبلہ پا بھی اور پابجولاں بھی!!
Flag Counter