Maktaba Wahhabi

43 - 71
Existance) رہے۔ لیکن حق و باطل کے مابین پرامن بقائے باہمی (Peaceful Co-existan) خود باطل ہے کیونکہ حق کے بعد سراسر گمراہی ہے﴿ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلاَلِ﴾ [1]اور یہ باطل اور ضلالت ختم ہونے والی ہے ﴿إِنَّ الْبَاطِلِ کَانَ زَهُوْقًا﴾ [2]لہٰذا نظریاتی ٹکراؤ اور تہذیبی تصادم کے سوا چارہ نہیں ۔ غالب نظریہ اور اس بنیاد پر معرضِ وجود میں آنے والی تہذیب کا لامحالہ دوسرے نظریات اور تہذیبوں سے ٹکراؤ ہوتا ہے۔ اگر تصادم کے سوا کوئی راستہ ہوتا تو انبیاء ہرگز اس تصادم کی راہ پر نہ نکلتے۔ آج اگر دنیا بھر کے سیاسی و ثقافتی میدانوں میں امریکی بالا دستی (Pax-Americana) ہے تو کل تک برطانوی بالادستی(Pax-Britainica) تھی۔ وہ بھی نہ رہی، یہ بھی نہ رہے گی۔ بہت جلد یہ تہذیب اپنے خنجر سے آپ خود کشی کرکے اپنا وجود کھونے والی ہے۔ اس کی جگہ لینے کے لئے مسلم کلچر کو تیار رہنا چاہئے۔ ہمیں یہ تبدیلی نہ صرف ممکن بلکہ یقینی جان کر بھرپور تیاری کرنی چاہئے۔ تہذیبی ٹکراؤ اور اس کے بعد اسلامی ثقافتی یلغار کے لئے بڑی دانش مندی سے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ یہ تیاری کھوکھلے نعروں کی بجائے ٹھوس علمی فکری بنیادوں پر ہمہ جہتی ہونی چاہئے۔ نیز یہ حقیقت بھی ذہن نشین ر ہنی چاہئے کہ اسلامی تہذیب میں وحدت ہے، یکسانیت نہیں یعنی فکری اساس ایک ہے عملی مظاہر میں اَحوال و ظروف کی مناسبت سے فرق کی گنجائش ہی اس کی کامیابی کا راز ہے۔ آج کل دنیا کو یک قطبی (Uni-Polar) بنانے کی باتیں ہورہی ہیں ۔ لیکن غالب اقوام کے پاس وہ ٹھوس علمی و فکری راہنمائی اور بہترین عملی نمونہ موجود نہیں ہے جو ہر جگہ قابل قبول بھی ہو۔ جبکہ ہم اسلامی تہذیب کی صدیوں پر محیط تاریخ شاہد ِعدل کے طور پر پیش کرسکتے ہیں جس میں اسلامی تہذیب نے چار دانگ عالم میں آدابِ ملاقات، طرزِ لباس، آدابِ خوردونوش، طرزِ تحریر،اندازِ تعمیر سے لے کر دستورِ حکمرانی تک ہر ایک میں نمایاں لیکن کامیاب تبدیلیاں کیں ۔ اس تہذیبی غلبے نے اپنے سائے میں صدیوں انسانیت کو پرامن، پرسکون اور باوقار زندگی گزارنے کے لئے سنہری ایام مہیا کئے۔تاریخ اپنے آپ کو دہرانے والی ہے۔ یہ سنہری دن پھر سے لوٹنے والے ہیں ۔ اے کاش! امت ِمسلمہ بروقت ہوشیار ہو جائے۔ آج مکالمے(Dialogue) کا دور ہے۔ مغربی اقوام سے برابری کی سطح (Equal Footing) پر بات کرنے والے مسلم سکالرز کو ثقافتی جنگ میں اپنے رول سے آغاز کرنا چاہئے۔ مغربی ثقافت کے علمبرداروں کے سامنے اس کے عیوب و نقائص اور لائی ہوئی انسانی تباہی کی حقیقی تصویر پیش کرنی چاہئے جوکہ استعماری الیکٹرانک میڈیا نے چھپا اور دبا رکھی ہے۔ علاوہ ازیں اسلامی تہذیب کی طویل تاریخی شہادت، ٹھوس علمی فکری راہنمائی اور عملی انطباقات کو کھل کر پیش کرنا چاہئے۔ ڈائیلاگ کے علاوہ زندگی
Flag Counter