Maktaba Wahhabi

49 - 86
٭ امریکی عیسائی تنظیم Greet Cammossion Center نے چین کے صوبہ گرگیزستان کے مسلم ضلع(تونخ غان) میں ۲۰ مشنری بھیجے، جہاں مسلمانوں کی تعداد ۳ لاکھ ہے۔ ٭ یورپی عیسائی تنظیم (ECM) کی کوشش سے سب سے پہلے البانی زبان میں انجیل کا ترجمہ مکمل ہوا اورا س کا پہلا نسخہ البانیہ کے صدر کوپیش کیا گیا۔ ٭ اس کے علاوہ قبیلہ المانیکا __ جن کی آبادی گیمبیامیں ۱۰۰ فیصد ہے __کی زبان میں انجیل کا ترجمہ مکمل ہوچکا ہے۔ ۱۹۹۵ء میں ایک تنظیم کی بنیاد رکھی گئی جس کا کام عربوں کو عیسائی بنانا تھا۔ اس کی بنیاد رکھنے والوں میں اسرائیل، اُردن، مصر اور دیگر عرب ممالک کے عیسائی شامل تھے۔ اس کے علاوہ مغرب کی ایک جماعت تنظیم تنصیر العالم العربي اور بیلی گراہم ایسوسی ایشن اور سوئٹزر لینڈکے شہر لوزاں میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے اراکین بھی اس میں شامل تھے۔ ٭ اسی طرح امریکہ کے شہر ایلینوی میں ایسے تبلیغی مشن پائے جاتے ہیں جن کا کام مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمان مہاجرین کو عیسائی بنانا ہے۔ (۶) عیسائیت کی خدمت کے لئے سیاسی اور اِبلاغی عہدوں سے فائدہ اٹھانا اگرچہ کلیسا سیاست سے کلی طور پر الگ رکھنے کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے لیکن اس کے باوجود پادریوں اور پاپاؤں کی اعلیٰ سیاسی عہدوں پر تعیناتی کروائی جاتیہے تاکہ اس کے ذریعہ عیسائیت کا پرچار کیا جاسکے۔ افریقہ کے چھ ممالک ٹوگو Togo، کانگو Congo، گیبن Gabon اور زائیر میں قائم مقام کمیٹیوں کے صدر پادری اورپوپ ہوتے ہیں ۔ جالیوس نیریری __ جو ایک متعصب عیسائی پادری تھا__ نے تنزانیہ پر ۲۶ سال تک حکومت کی باوجودیکہ وہاں مسلمانوں کی آبادی ۷۵ فیصد ہے، اس نے اپنے پورے دورِ حکومت میں ملکی وسائل کواسلام کے خلاف استعمال کیا۔ مسلمانوں کو حق تعلیم اورانتظامی عہدوں سے محروم رکھا۔ انہیں اپنے رسم ورواج اور مذہبی شعائر ادا کرنے کی بھی اجازت نہ تھی، حتیٰ کہ انہیں ملکی شہریت تک سے محروم کردیا گیا۔ دورانِ حکومت اس کی کوئی تقریر بھی اس تذکرہ سے خالی نہ ہوتی تھی کہ وہ عیسائی ہے اور اسے اپنے عیسائی ہونے پر فخر ہے۔ حتیٰ کہ ۱۹۷۶ء میں قاہرہ یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران بھی وہ اس اظہار سے باز نہ رہ سکا۔ کینیا کا سابقہ صدر دانیال آراب موی جو ایک متعصب اور متشدد عیسائی تھا، بھی اسلام دشمنی میں جالیوس نیریری کا ہم مثل تھا۔یہاں یہ ذکر کرنا بھی مناسب ہوگاکہ ’عالمی چرچ کونسل ‘نے جنوبی سوڈان میں
Flag Counter