محض مودودی صاحب کا اضافہ ہے۔حدیث مَنْ تَشَبَّهَ مطلق ہے۔خواہ ایک بات میں مشابہت ہو یا زیادہ میں ،سب کو شامل ہے۔ پھر یہ بھی مودودی صاحب کا عجب اجتہاد ہے جو فرماتے ہیں کہ آپ ایسی وضع میں رہیں کہ آپ کو دیکھ کر ہر شخص معلوم کرسکے کہ آ پ مسلمان ہیں ۔گویاکفار سے مشابہت اس لیے منع نہیں کہ اس میں سوء خاتمہ کاخطرہ ہے یا قیامت کے دن کفارکے ساتھ حشر کا ڈر ہے بلکہ صرف اس لیے منع ہے کہ مسلمان کاکفار سے امتیاز ہوسکے۔اگر مشابہت ہوگی تو پھر دیکھنے والا امیتاز نہیں کرسکے گا۔اس بناء پر حدیث میں مشابہت کامعنی یہ ہوا کہ جو مجموعی حیثیت سے کفار سے مشابہت رکھے یعنی ان کی پوری وضع قطع اختیار کرے ،وہ ان سے ہے یعنی دیکھنے و الا یہی سمجھے گا کہ یہ کفار سے ہے۔ اس معنی کی رو سے یہ حدیث بالکل بیکار سی ہوکر رہ جاتی ہے کیونکہ یہ تو ہر شخص جانتاہے کہ جب کسی کی پوری وضع اختیار کی جائے تو امتیاز مشکل ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بیان کرنے ک کیا ضرورت تھی؟بلکہ آپ کامقصد توڈرانا ہے کہ آہستہ آہستہ کہیں خاتمہ خراب نہ ہوجائے یا قیامت کے دن کفار کے ساتھ حشر نہ ہوجائے ،اور یہ خطرہ بعض باتوں میں مشابہت میں بھی ہے اور مجموعہ میں بھی چنانچہ اوپر تفصیل ہوچکی ہے لیکن مودودی صاحب کی جدت طبع نے حدیث کو بیکار کرکے رکھ دیاہے۔اللہ انہیں صحیح راستے کی طرف راہنمائی فرمائے۔آمین! 4۔ٹخنوں کے نیچے شلوار وغیرہ یہ مسئلہ بھی اکثر زیر بحث رہتا ہے۔کہ ٹخنوں کے نیچے تہ بند وغیرہ کا کیاحکم ہے۔نیل الاوطار ،جلد اول طبع مصر ص 410 میں بحوالہ مسلم ،ابو داود،ترمذی ،نسائی،ابن ماجہ ایک حدیث ذکر کی ہے۔جس کے راوی ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ،اس کے الفاظ یہ ہیں : "عن النبى صلى اللّٰه عليه وسلم أنه قال ثلاثة لا يكلمهم اللّٰه ولا ينظر إليهم يوم القيامة ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم قلت من هم يا رسول اللّٰه قد خابوا وخسروا فأعادها ثلاثا قلت من هم يا رسول اللّٰه خابوا وخسروا فقال المسبل والمنان والمنفق سلعته بالحلف الكاذب أو الفاجر" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :تین شخص ہیں ،قیامت کے دن خدا اُن سے نہ کلام کرےگا ،نہ ان کی طرف نظرکرے گا،نہ ان کو گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں ،میں نے کہا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون ہیں ؟وہ تو بہت نامراد اور خسارے والے ہیں ۔آپ نے تین بار اپنی بات کو دہرایا،میں نے پھر پوچھا وہ کون ہیں ؟فرمایا:(1) کپڑا لٹکانے |