Maktaba Wahhabi

76 - 79
٭... عالم کفر سے نجات اور بچاؤ کے لئے کیا حکمت ِعملی اپنائی جا سکتی ہے؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: ان طاقتوں سے بچاؤ کا یہی طریقہ ہے کہ ہم اپنے حقیقی دشمن کو پہچانیں ، وہ پاکستان کی اسلام کی وجہ سے دشمن ہیں کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے ،اس لئے اس کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ اس حقیقت کو سمجھ کر مسلمانوں سے باہم تعلقات بہتر سے بہتر بنائے جائیں ۔ اقتصادی بحالی کی واحد صورت یہ ہے کہ ہماری دوستی اور دشمنی اسلام کے نام پر ہو۔ اس وقت مسلمان ممالک جغرافیائی اعتبار سے مربوط ہیں ۔ عالمی قوتوں نے مسلمانوں کی قوت اور تنظیم کو کمزور کرنے کے لئے ایران کو افغانستان سے، عراق کو کویت اور سعودی عرب سے لڑوا دیا۔ یہ تاثرغلط ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہو جائیں تو ہم چین سے رہ سکیں گے۔ بھارت اور اسرائیل کفر کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ بھارت اور اسرائیل کی دشمنی پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ اسلام کے ساتھ ہے۔ ٭... موجودہ حکومت میں ملکی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے 'سرکاری' این جی اوز کے کردار پر روشنی ڈالیں ۔ حافظ عبدالرحمن مدنی: پاکستان میں اقتصادی حالت کی بحالی کی بات کی جا رہی ہے،لیکن جن لوگوں سے کام لیا جا رہا ہے وہ ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ کے ملازم ہیں جنہوں نے پاکستان کو اقتصادی غلامی کے شکنجے میں کسا ہے۔ ان اداروں کا مشن پاکستان کی اقتصادی بحالی نہیں بلکہ بدحالی ہے۔ اس لحاظ سے میں پاکستان کے بارے میں پرامید نہیں ہوں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کاجذبہ اجاگر کیا جائے اور ان اداروں پر تکیہ کرنے کی بجائے عالم اسلام سے روابط مستحکم کئے جائیں جن کا دشمن ایک ہے۔ کیونکہ قرآن کی رو سے عالم کفر ایک ہے۔ وہ پاکستان ،سعودی عرب ، ایران یا افغانستان کا مخالف نہیں بلکہ اسلام کا مخالف ہے۔ یہود و نصاریٰ ہمیں اتنا کمزور بنا دیناچاہتے ہیں کہ پاکستان سانس بھی نہ لے سکے۔ اسلام اور اسلام کے نام پر جو کام بھی ہوا، اس کو جتنا فروغ دیا جا سکتا ہے حکومت اسے فروغ دے۔ پاکستان میں بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ اس وقت سرکاری سطح پر صرف ایک ہی اسلامی تعلیم دینے والی یونیورسٹی ہے جو اسلام آباد میں قائم ہے جو ناکافی ہے۔ کم از کم۳۰/۲۵ اسلامی یونیورسٹیاں قائم کی جانی چاہئیں ۔ ٭...۱۲/اکتوبر کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے عہدیداروں نے جو حلف اٹھایا تھا، اس میں عقیدۂ ختم نبوت کی شق نکال دی گئی تھی۔ آئین کی رو سے حکومت کا یہ اِقدام کیا جائز تھا؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: پاکستان کی صورتحال اتنی حساس ہے کہ قادیانی ہر لمحہ اس کے خلاف سازشوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ اس لئے حلف کے متن میں سے ختم نبوت کی شق خارج کرنا تشویشناک ہے۔ حکومت کو بھی مسلمانوں کو مطمئن کرنے کے لئے اس غلط اقدام کو نظر انداز نہیں کرناچاہئے۔
Flag Counter