تعزیتی خطوط /تاریں مولانا عبدالجبار سلفی مولانا عبدالقادر روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر سعودی شخصیا ت کے مراسلے سُلطان المناظرین مولانا حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات پر اگرچہ پورے عالم اسلام سے ٹیلی فون،تاروں اور خطوط کے ذریعے روپڑی خاندان کی علمی شخصیت حافظ عبد الرحمن مدنی اور مرحوم کے صاحبزادے جناب عارف سلمان روپڑی کے نام تعزیت کا اظہار کیاگیااو ریہ سلسلہ ملاقاتوں کی صورت تاحال جاری ہے ۔تاہم چونکہ اس خاندان کا سعودی عرب کے حکمران خاندان،اس کے برگزیدہ علماء اور اَساطین سے خصوصی تعلق ہے۔اسی وجہ سے سعودی عرب اورپاکستان میں سعودی سفیر سے لے کر تمام سفارتی شخصیات اور مِشنوں کے ذمہ داران نے فرداً فرداً لاہور پہنچ کر اظہارِ افسوس کیا یا تعزیتی خطابات لکھے۔ چند نمائندہ عربی تحریریں مع ترجمہ ہدیۂ قارئین ہیں ۔ (عبد الجبار سلفی) (1) شاہ فہد او رولی عہد امیر عبد اللہ کا برقیہ (تار) الرقم: ان/ب/ ۱۴۸۷۵/۶ التاریخ: ۱۷/۹/۱۴۲۰ہـ المکرّم عارف سلمان روبری رئیس لجنة الشؤن السیاسیة في جماعة أھل الحدیث جمھوریة باکستان الإسلامیة السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته فقد علمنا ببالغ الأسف عن وفاة الشیخ حافظ عبد القادر روبری رئیس جماعة أهل الحدیث في جمهوریة باکستان الإسلامیة الشقیقة، و نبعث لکم ولأسرة الفقید تعازینا ومواساتنا البالغة سائلین المولی القدیر أن یتغمّده برحمته وواسع مغفرته ویسکنه فسیح جناته ویجزل له الأجر والثواب علی ما بذله فی حیاته من خدمات جلیلة للعلم وأهله ۔ وإنا للّٰه وإنا إلیه راجعون،،، خادم الحرمین الشریفین عبد اللّٰه بن عبد العزیز آل سعود فهد بن عبد العزیز آل سعود ولیّ العهد/ نائب رئیس مجلس الوزراء ملک المملکة العربیة السعودیة رئیس الحرس الوطنی |