Maktaba Wahhabi

68 - 79
محترم جناب عارف سلمان روپڑی صاحب چیئرمین پولیٹکل افیئرز ،جماعت اہلحدیث، پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمیں انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے کہ برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جماعت اہلحدیث کے سربراہ حضرت مولانا حافظ عبد القادر روپڑی انتقال فرما گئے ہیں ... إنا للَّہ وإنا إلیہ راجعون ہم اس اندوہناک مصیبت پرآپ سے اور مرحوم کے سارے خاندان سے انتہائی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اورمولیٰ قدیرسے دست بدعا ہیں کہ وہ مرحوم کووسیع بخششوں سے نواز کر اپنی آغوشِ رحمت میں جگہ دے اور انہیں اپنی کشادہ جنتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ہماری یہ بھی د عا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوان عظیم الشان دینی اور علمی خدمات پرجو انہوں نے زندگی بھر اہل علم کے لیے انجام دی ہیں ، اس کا انہیں اجروثواب عطا فرمائے۔ خادمِ حرمین شریفین فہد بن عبد العزیز آلِ سعود عبد اللہ بن عبد العزیز آلِ سعود شاہ مملکت ِعربیہ سعودیہ ولی عہد، نائب وزیر اعظم، چیئرمین نیشنل گارڈز ...... (۲) ...... دنیا بھر کے سعودی مِشنوں او رمذہبی اُمو رکے وزیر کا برقیہ الرقم: ۱۴۵۵/۱ التاریخ: ۲۰/۸/۱۴۲۰ہـ المکرّم الأخ الشیخ/ حافظ عبد الرحمن مدني وفقه اللّٰه نائب رئیس جمعیة أهل الحدیث في باکستان ومدیر جامعة لاهور الإسلامیة السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته، أما بعد: فأبعث لکم تعزیتی، وصادق مواساتی فی وفاة الشیخ/الحافظ عبد القادر الروبری ــ رحمه اللّٰه ـــ وأدعو اللّٰه سبحانه وتعالیٰ أن یتغمّد الفقید بواسع رحمته، ویسکنه فسیح جناته، وأن یلهمکم وذویه الصبر والسلوان ، والدعاء له۔ وإنا لله وإنا إلیه راجعون والسلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ،،، أخوکم صالح بن عبد العزیز بن محمد آل الشیخ وزیر الشؤون الإسلامیة والأوقاف والدعوة والإرشاد
Flag Counter