Maktaba Wahhabi

69 - 79
برادرِ مکرم الشیخ حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب نائب امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان وپرنسپل جامعہ لاہور ا لاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،، میں الشیخ /حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات پر آپ کے لئے سچی غمگساری اور تعزیت کے جذبات پیش کرتا ہوں ۔ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ و ہ مرحوم کو اپنی آغوش رحمت میں جگہ دے اور انہیں اپنی وسیع وعریض جنتیں نصیب فرمائے ۔نیز اللہ تعالیٰ آپ کو او رمرحوم کے رشتہ داروں کو صبر اور تسلی عطافرمائے او ران کے لیے دعا کرنے کی توفیق دے ... ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کابھائی صالح بن عبد العزیز بن محمد آلِ شیخ وزیر اوقاف واسلامی اُمور ودعوت وارشاد ،سعودی عرب ...... (۳) ...... السادة لأهل الحدیث عنهم عارف عبد القادر الروبری باکستان (فیکس ۵۸۶۸۱۷۸) کلب جوک، مادل تاؤن لاھور رقم:۲۸۷۱/B/AM قد قرأنا خبر وفاة المشرف العام علی الجماعة فضیلة الشیخ عبد القادر الروبری، فعظم اللّٰه أجرکم، وأحسن عزائکم۔ ونسأل اللّٰه أن یتغمّدہ بواسع رحمته ویسکنه فسیح جناته۔ وأن یجزل لکم الأجر والمثوبة ۔ وإنا للہ وانا إلیه راجعون۔ والسلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته عبد المجید بن عبد العزیز أمیر منطقة مکة المکرمة گورنر ہاؤس، جدہ گورنر ِمکہ امیرعبدالمجید بن عبد العزیز کا ٹیلی گرام محترم اکابرین اہل حدیث معرفت جناب عارف عبد القادر روپڑی ،کلب چوک ماڈل ٹاؤن لاہور ہم نے جماعت اہل حدیث پاکستان کے نگران اعلیٰ فضیلۃ الشیخ حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات کی خبر پڑھی۔ اس مصیبت پر اللہ تعالیٰ آپ کو اجر ِعظیم عطا فرمائے اور صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔ہم اللہ تعالیٰ سے ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت سے ڈھانپ لے او رانہیں اپنی وسیع وعریض
Flag Counter