جنتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو اس کے بدلے بہترین اجروثواب نصیب فرمائے ۔حقیقتاً ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔آپ پر اللہ کی طرف سے سلامتی ،رحمت اور برکت نازل ہو ۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عبد المجید بن عبد العزیز (گورنر مکہ مکرمہ) ...... (۴) ...... رابطہ عالم اسلامی ، مکہ مکرمہ کے سیکرٹری جنرل کا فیکس سعادۃ الأستاذ/حافظ عبد الرحمٰن مدنی وفّقہ اللّٰه تعالیٰ نائب رئیس المجلس الأعلی لإتحاد أهل الحدیث باکستان ــ لاھور ومدیر جامعة لاهور الإسلامیة السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ، وبعد : تلقینا خطاب سعادتکم (بالفاکس) المؤرخ فی ۷/۱۲/۱۹۹۹م الذی أفدتم فیه بوفاة الشیخ حافظ عبد القادر روبری ـــ رئیس المجلس الأعلی لاتحاد أھل الحدیث بباکستان یوم ۲۸/ شعبان ۱۴۲۰ھـ ، فأعظم اللّٰه أجرکم وأحسن عزاء کم ، ونضرع إلی المولی عزوجل أن یتغمّد الفقید بواسع رحمته ویسکنه فسیح جناته، وأن یلهمکم وجمیع أسرته ومحبیه الصبر والسلوان ، وإنا لله وإنا إلیه راجعون ، والسلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ،،، الأمین العام د/عبد اللّٰه بن صالح العبید سعادۃ الاستاذ/جناب حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب وفقہ اللہ وائس چیئر مین اتحاد اہل حدیث سپریم کونسل پاکستان اور پرنسپل جامعہ لاہور الاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہم نے فیکس کے ذریعے جناب کا نامہ مبارک مؤرخہ ۷/۱۲/۱۹۹۹ء کو وصول کیا ۔آپ نے اس میں اتحاد اہل حدیث، پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین فضیلۃ الشیخ حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات کی اطلاع دی ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور صبر وجمیل کی توفیق بخشے۔ ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے بڑی عاجز ی سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لے اورانہیں وسیع |