Maktaba Wahhabi

71 - 79
وعریض جنت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کے خاندان او ران سے محبت رکھنے والوں کو صبر وسکون نصیب فرمائے ۔ إنا للَّہ وإنا إلیہ راجعون! والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عبد اللہ بن صالح العُبید (سیکرٹری جنرل ) ...... (۵) ...... پاکستان میں سعودی سفیر کا مراسلہ فضیلۃ الشیخ /عارف سلمان روبری حفظہ اللّٰه رئیس الشؤون السیاسیة لجماعة أهل الحدیث السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ، ، ببالغ الحزن والأسی تلقیت نبأ وفاة والدکم العلامة الشیخ /الحافظ عبدالقادر الروبری المشرف العام لجماعة أهل الحدیث وانی إذ أشاطرکم هذا المصاب الجلل فی فقد عالم من أبرز علماء عصرہ بذل حیاته فی نشر العقیدة الإسلامیة وساهم فی نشرها وسعیٰ فی سبیلها، أسأل اللّٰه أن یتغمده برحمته ویسکنه فسیح جناته وأن یلهمکم الصبر والسلوان إنا للَّه وإنا إلیه راجعون ولکم تحیاتی ،،، السفیر أسعد الزھیر محترم جناب جناب عارف سلمان روپڑی چیئرمین شعبہ سیاسی امور جماعت اہل حدیث پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،، میں نے حد درجہ رنج والم کے ساتھ آپ کے والد محترم فضیلۃ الشیخ علامہ حافظ عبدالقادر روپڑی نگرانِ اعلیٰ جماعت اہل حدیث کی وفات کی خبر سنی اور میں اس دور کے سربرآوردہ عالم دین کے دنیا سے چلے جانے پر آپ کے اندوہناک غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ اس عالم دین نے عقیدۂ اسلامیہ کی نشرواشاعت میں اپنی زندگی صرف کر دی اور اس کی دعوت وتبلیغ میں پورا پورا حصہ لیا اور اس راستے میں مسلسل آگے بڑھتے چلے گئے۔ میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے اور انہیں کھلے اور گھنے باغات میں جگہ عطا فرمائے ۔اور آپ کو صبر ا ور تسلی نصیب فرمائے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون! اور میری طرف سے آپ کو دعا و سلام۔ اسعد زہیر (سفیر سعودی عرب)
Flag Counter