Maktaba Wahhabi

72 - 79
...... (۶) ...... پاکستان میں سعودی عرب کے معاوِن سفیر کا مراسلہ فضیلۃ الشیخ /عارف سلمان روبری حفظہ اللّٰه رئیس الشؤن السیاسیة لجماعة أهل الحدیث السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ،،، باِسمی واسم زملائی نشاطرکم الحزن فی وفاة والدکم الشیخ/الحافظ عبدالقادر الروبری المشرف العام لجماعة أهل الحدیث ، نسأل اللّٰه العلیّ القدیر أن یتغمده برحمته ومغفرته ویسکنه فسیح جناته إنه علی کل شییٔ قدیر وأن یلهمکم الصبر والسلوان وإنا لله وإنا إلیه راجعون۔ ولکم خالص تحیاتی ،،، الوزیر المفوّض أحمد محمد العجلان فضیلۃ الشیخ جناب عارف سلمان روپڑی چیئرمین شعبہ سیاسی امور جماعت اہل حدیث، پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،، میں اور میرے تمام رفقائِ کار،آپ کے والد ِمحترم الشیخحافظ عبد القادر روپڑی نگرانِ اعلی جماعت اہلحدیث کی وفات پر آپ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہم اللہ اعلیٰ قدرت والے سے سوال کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کواپنی رحمت اورمغفرت میں ڈھانپ لے اور انہیں وسیع وعریض باغات میں جگہ عطا فرمائے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔نیز اللہ آپ کوصبر اور تسلی عطا فرمائے ۔حقیقتاً ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور سب اسی طر ف لوٹنے والے ہیں اور ہماری جانب سے آپ کو تہ دل سے سلام ودعا۔ احمد محمد العجلان (معاوِن سفیر) ...... (۷) ...... نوجوانانِ اسلام کی عالمی کونسل WAMYکے سیکرٹری جنرل کا مراسلہ الأخ الفاضل / حافظ عبد الرحمٰن مدنی حفظہ اللّٰه نائب رئیس المجلس الأعلی ومدیر جامعة لاهور الإسلامیة السلام علیکم و رحمة اللّٰه وبرکاته وبعد :
Flag Counter