بقلوب مؤمنة بقضاء اللّٰه تعالیٰ وقدره تلقینا ببالغ الحزن والأسی نبأ وفاة فضیلة الشیخ حافظ عبد القادر روبری ـــ رئیس المجلس الأعلی لاتحاد أھل الحدیث بباکستان، رحمه اللّٰه تعالیٰ رحمة واسعة وأسکنه فردوسه الأعلی فی جنات عدن مع النبیین والصدیقین والشهداء والصالحین۔ ورغم فداحة الخطب وجلل المصاب ، فلا نقول إلا ما یرضی ربنا جل وعلا، فلله تعالیٰ ما أخذ وله ما أعطی وکل شیٔ عنده بأجل مسمی فلتصبروا ولتحتسبوا۔ أسأل اللّٰه تعالیٰ أن یعظم أجرکم ویحسن عزاء کم ویلهمکم الصبر والسلوان، کما أسأله جل وعلا للفقید الرحمة والمغفرة والرضوان ورفع الدرجات فی علیین۔ وإنا لله وإنا إلیه راجعون، والسلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ،،، د/مانع بن حماد الجھنی الأمین العام للندوة العالمیة للشباب الإسلامی وعضو مجلس الشوریٰ فاضل بھائی /حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب حفظہ اللہ وائس چیئرمین سپریم کونسل اتحاد اہل حدیث پاکستان و پرنسپل جامعہ لاہور الاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارے ایسے دلوں نے جو اللہ ربّ العزت کی قضاء وقدر پر ایمان رکھنے والے ہیں ، بڑے رنج والم کے ساتھ اتحاد اہل حدیث کی سپریم کونسل کے چیئرمین فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالقادر روپڑی کی وفات کی خبر سنی۔ اللہ تعالیٰ ان پر وسیع رحمت فرمائے او رانہیں جناتِ عدن میں نبیوں ،صدیقوں ، شہیدوں ،نیک بزرگوں کے ساتھ فردوسِ اعلیٰ میں جگہ عطا فرمائے ۔ ناقابل برداشت دکھ اور مصیبت کے باوجود ہم وہی کچھ کہیں گے جو ہمارے ربّ کی خوشنودی کا باعث ہو،سو اللہ کے لیے ہے جو اس نے لیا اوراسی کا ہے جو اس نے دیا تھا اور ہر چیز کا اللہ کے ہاں ایک وقت مقرر ہے ۔ چنانچہ صبر کریں اور ا للہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھیں ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعاکرتا ہوں کہ وہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور آپ کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ اور آپ کو صبر وسکون نصیب فرمائے نیزمیں مرحوم کے لیے اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت ،مغفرت،رضامند ی کی آغوش میں لے اور اعلیٰ علیین میں ان کے درجات بلند فرمائے۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سیکرٹری جنرل ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ WAMY ڈاکٹر مانع بن حماد جُہنی(رکن مجلس شوریٰ ، سعودی عرب) |