Maktaba Wahhabi

75 - 79
ہے لہٰذا ملک میں کسی اکثریتی فقہ کی بجائے کتاب وسنت کا نفاذ ہونا چاہئے جس کے لئے فقہاء کی تقابلی آراء کی حیثیت قانونی نظائر کی ہے۔ بعض سیکولر لوگ حدود آرڈیننس کی مخالفت محض اس بنیاد پرکر رہے ہیں کہ حدود آرڈی نینس اسلام کے نام پر ملک میں نافذ ہوگیا ہے حالانکہ کسی قانون کو اسلام کی بنیاد پر مسترد کرنا بڑا خوفناک رجحان ہے۔ حکمران اگر ایساکریں گے تو اس کا مطلب اسلامی شریعت کی بجائے لادینیت کی حمایت ہو گا۔ ٭... ماضی میں علماء و فقہا حکومت ِوقت سے دور رہنے میں ہی عافیت سمجھتے تھے جبکہ ہمارے دور میں علماء وقت کے حکمرانوں سے قربت کا موقع ہاتھ سے نہیں گنواتے ،علماء کے اس طرزِ عمل کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: علماء کی طرف سے حکومت سے قربت یا بعد کا معاملہ مصلحت سے متعلقہ ہے۔ حالات کے تحت بسا اوقات حکمرانوں سے بعد مناسب ہوتا ہے اور حالات ہی کے تحت بسا اوقات حکمرانوں سے قربت بہتر ہوتی ہے اگر حکمرانوں کا قرب اس لئے اپنایا جائے کہ اس سے ذاتی مفادات حاصل کئے جائیں اور ان سے فوائد حاصل کر کے ان کی حمایت کی جائے تو یہ درست نہیں ہے۔ یہ سراسر کردار کی بات ہے۔ ضیاء الحق کے دور میں ایسے لوگ جن کو شروع میں ضیاء الحق نے اہمیت دی انہوں نے ضیاء الحق کی پرزور وکالت کی لیکن جب نظرانداز کردیئے گئے تو وہی لوگ ضیاء الحق کے شدید مخالف ہو گئے۔ ٭... حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر تبصرہ فرمائیں ؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: موجودہ حکومت نے ابھی تک اسلام کے بارے میں عوام کے جذبات کو ملحوظ نہیں رکھا بلکہ نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ فوجی حکمران کرپشن کے خاتمے اور اقتصادی بحالی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ عوام کی طرف سے اگرچہ حکومت کی مخالفت بھی نہیں کی جا رہی کیونکہ وہ انتظار کررہے ہیں حالانکہ وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ۔ پاکستان کی اقتصادی بدحالی کی وجہ عالمی اداروں کی پالیسیاں ہیں جو اسلام دشمنی کی بنا پر پاکستان کو بدحالی کا شکار بنائے ہوئے ہیں ۔ عالمی قوتوں کے نزدیک پاکستان کا سب سے بڑا جرم اس کانظریہ اور اس کی پہلی مسلمان ایٹمی قوت ہونا ہے۔ ان کی اسلام دشمنی کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ پاکستان کے ایٹم بم کو تو وہ اسلامی بم کا نام دیتے ہیں لیکن اسرائیل کے ایٹم بم کو یہودی بم نہیں کہتے۔ بوسنیا وغیرہ کے مسلمان کوئی پرانے مسلمان نہیں ۔ وہ بہت اچھے مسلمان بھی نہیں ہیں وہ تو اسلام کا نام ہی باقی رکھ سکے ہیں ۔ انہیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے محض اس لئے کہ یورپ کے اندر اسلامی ملک کا قیام انہیں کھٹکتا ہے۔
Flag Counter