Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 2

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جنوری ، فروری 1971

اب قربانی کے بارہ میں کچھ ارشادات نبوی بھی عرض کرتا ہوں ۔ ۱۔ عن ابن عمر قال: اقام رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم بالمدینہ عشر سنین یضحی (رواہ الترمذی) ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں اپنی زندگی کے دس سال گزارے ہیں اور ہر سال قربانی کرتے رہے۔ [1] مرقات شرح مشکوٰۃ میں ہے: یضحی اے کل سنۃ فمواظبتہ دلیل الوجوب یعی آپ ہر سال قربانی کرتے رہے پس آپ کا ہمیشہ قربانی کانا وجوب کی دلیل ہے۔ دو ضعیف حدیثیں بھی اس بارہ میں آئی ہیں جو مشکوٰۃ وغیرہ میں موجود ہیں ۔ وجوب اور سنیت کی بحث کو ہم کسی دوسرے موقعہ کے لئے چھوڑتے ہیں ۔ دونوں صورتوں میں فضیلت قربانی کے فریقین قائل ہیں ۔ ۲۔ عن انس قال ضحّٰی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم بکبشین املحین اقرنین ذبحھما بیدہ وسمی وکبر قال رایتہ واضعا قدمہ علی صفاحھما ویقول بسم اللّٰه واللّٰه اکبر۔ [2] حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دنبے چت کرے، سینگوں والے قربانی کیے۔ آپ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ مبارک سے ذبح کیا اور بسم اللہ اللہ اکبر کہا اور آنحا لیکر آپ ان کے پہلوؤں پر قدم رکھے ہوئے تھے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قربانی کا جانور بہت عمدہ اعلیٰ ہونا چاہئے اور اپنے ہات سے ذبح کرنا بہتر ہے۔ ۳۔ عن ابن عباس قال بعث رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ستۃ عشر بدنۃ مع رجل الحدیث (مسلم)
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
13قارئین کرام سے ۔۔۔۔۔۔ محدث کے بارے میں
15قیمت پیشگی لیکر جنس وقتِ مقررہ پر دینا
19عشرۃ ذی الحجۃ۔۔۔۔ قرانی کے فضائل و احکام
36خلافتِ راشدہ میں نظم و نسق
40اصلاح معاشرہ کا اسلامی تصور
46پاکستان کا موجودہ فرسودہ نظامِ تعلیم
51اسلامی مساوات
56عالمی مسائل اور سوشلسٹ سرگرمیاں
62محدث کے زرِ سالانہ کے سلسلہ میں ضروری وضاحت
64یادِ رفتگاں
Flag Counter