Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 2

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جنوری ، فروری 1971

بے لوث خدمتِ دین کے جس جذبہ سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے اس سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقاصد میں جلد کامیاب کریں گے۔ ’’محدث‘‘ کی پہلی اشاعت میں تاخیر کی وجہ سے ہم نے ’’مجلس التحقیق الاسلامی‘‘ لاہور کے جملہ مضامین حذف کر دیئے تھے کیونکہ وہ رمضان سے متعلق تھے اور رمضان کے گزر جانے کی وجہ سے ہم حسبِ اعلان رمضان اور شوال کی اکٹھی اشاعت مناسب نہ سمجھتے تھے اس لئے ادارہ نے پہلا شمارہ ۶۴ صفحات میں پیش کیا۔ جسے دسمبر ۷۰ ؁ کے دوسرے دھاکے میں حوالہ ڈاک کیا گیا۔ اب ہم اپنا نظام درست کرنے کے لئے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد محدث برائے جنوری و فروری ۱۹۷۱؁ اکٹھا پیش کر رہے ہیں جس کی ضخامت صفحات محدث کی مجوزہ ضخامت ۴۸ صفحات سے بڑھا کر ۸۰ صفحات کر دی گئی ہے۔ پہلا شمارہ بھی ۶۴ صفحات تھا۔ اس طرح س ہم نے دو اشاعتوں میں تین ماہ کے تین شمار پیش کر کے آئندہ کے لئے حساب درست کیا ہے۔ احباب کو علم ہے کہ اس قسم کی مشکلات رسالوں کو ابتدا میں پیش آیا کرتی ہیں اس لئے امید ہے کہ وہ ہمیں معذور فرمائیں گے۔ آئندہ باقاعدہ مہینہ وار مجلہ احباب کے لئے ہر انگریزی مہینہ کے اوائل میں حوالہ ڈاک کر دیا جایا کریگا۔ انشااللہ۔ (ادارہ)
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
13قارئین کرام سے ۔۔۔۔۔۔ محدث کے بارے میں
15قیمت پیشگی لیکر جنس وقتِ مقررہ پر دینا
19عشرۃ ذی الحجۃ۔۔۔۔ قرانی کے فضائل و احکام
36خلافتِ راشدہ میں نظم و نسق
40اصلاح معاشرہ کا اسلامی تصور
46پاکستان کا موجودہ فرسودہ نظامِ تعلیم
51اسلامی مساوات
56عالمی مسائل اور سوشلسٹ سرگرمیاں
62محدث کے زرِ سالانہ کے سلسلہ میں ضروری وضاحت
64یادِ رفتگاں
Flag Counter