Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 2

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جنوری ، فروری 1971

انتخابات کا نتیجہ ظاہری طور پر اسلامی نظام کا علم لے کر کھڑی ہونے والی جماعتوں کے لئے خوش کن نہیں ہے لیکن انہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ منتخب شدہ نمائندے اسلامی نظام سیاست کے مطابق عوامی نمائندے نہیں ہیں نہ ہی عوام کی اکثریت ان کے حق میں ہے۔ نیز اپنے اسلامی وعدوں کی وجہ سے وہ اب کافی حد تک مجبور ہیں کہ ان وعدوں کا ایفاء کریں ۔ اس لئے حمیان نظام اسلام کو اسلام پسند عوام کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ اسلامی نظام زندگی کے مختلف شعبوں کا تعارف تحریر و تقریر سے پھیلانے کا کام زیادہ اہتمام سے شروع کرنا چاہئے تاکہ وہ عوام کے دِلوں میں اس کی خوبیوں کو اجاگر کر کے اہیں اس کی حمایت میں مزید مستحکم بنا سکیں ۔ طلبہ مدرسہ رحمانیہ لاہور … قربانی کی کھالوں کا بہترین مصرف احباب کو معلوم ہے کہ مرکزی شہر لاہور میں جماعت اہل حدیث کے علمی ادارے مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان دینی کام سر انجام پا رہے ہیں امسال مجلس نے ایک ماہوار علمی اور اصلاحی ماہانہ ’’محدث‘‘ کا اجراء کیا ہے۔ مجلس کے تعلیمی اور تربیتی ادارے ’’مدرسہ رحمانیہ‘‘ گارڈن ٹاؤن لاہور میں ، الحمدد للہ چھ درجوں میں باقاعدہ جماعت بندی سے پڑھائی جاری ہے۔ جن میں علوم دینیہ اور عصری علوم کے فاضل اور کہنہ مشق چھ علماء اور اساتذہ مولانا حافظ بد الرحمن مدنیؔ کے زیر نگرانی تدریسی خدمات میں مصروف ہیں ۔ مدرسہ میں مفت تعلیم کے علاوہ رہائش اور کھانے پینے کا اعلیٰ انتظام ہے۔ مدینہ یونیورسٹی کے فیض یافتہ اساتذہ کی وجہ سے الحمد للہ اس درس گاہ میں پاکستانی اور عربی ممالک کے طرز تعلیم کی خوبیوں کا امتزاج ہو گیا۔ احباب قربانی کی کھالیں یا ان کی قیمت مندرجہ ذیل پتہ پر بھیج کر دینی تعاون فرمائیں ۔ حافظ عبد اللہ (روپڑی) مدرسہ رحمانیہ (نزد اومنی بس باڈی بلڈنگ سٹاپ فیروز پور روڈ لاہور نمبر ۱۶)
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
13قارئین کرام سے ۔۔۔۔۔۔ محدث کے بارے میں
15قیمت پیشگی لیکر جنس وقتِ مقررہ پر دینا
19عشرۃ ذی الحجۃ۔۔۔۔ قرانی کے فضائل و احکام
36خلافتِ راشدہ میں نظم و نسق
40اصلاح معاشرہ کا اسلامی تصور
46پاکستان کا موجودہ فرسودہ نظامِ تعلیم
51اسلامی مساوات
56عالمی مسائل اور سوشلسٹ سرگرمیاں
62محدث کے زرِ سالانہ کے سلسلہ میں ضروری وضاحت
64یادِ رفتگاں
Flag Counter