Maktaba Wahhabi

129 - 143
کئے۔ مگر اسلامی ادبیات کے اس ذخیرے میں حدیث اور سیرت کو سب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ سیرت کا موضوع ایک امتیازی حیثیت کا حامل ہے۔ اور تاریخ عالم میں صرف ایک شخصیت کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ مقدس شخصیت خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے۔ وہ دانائے رسل ختم الرسل مولائے کل جس نے غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا نگاہ عشق ومستی میں وہی اول وہی آخر وہی قرآں ، وہی فرقاں ، وہی یٰسیں ، وہی طٰہ [1] سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اردو زبان میں چند مشہور کتابیں : سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عربی زبان میں ہزاروں کتب موجود ہیں عربی زبان کے بعد ان خوش نصیب زبانوں میں اُردو زبان کو یہ سعادت حاصل ہے جس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے وسیع کتب لکھی گئی ہیں ۔ اُردو زبان انسانی تہذیب کی آخری زبان ہے جس کے لسانی اور ادبی امکانات بہت وسیع اور روشن ہیں ۔ بقول پروفیسر عبد الجبار شاکر مرحوم ’’اس زبان کے تہذیبی اور لسانی رچاؤ نے اسلوبیاتی حسن وکمال میں بہت گرانقدر اضافے کئےہیں ۔‘‘ ذیل میں چند مشہور کتب کی ایک مختصر فہرست پیش خدمت ہے ۔ 1. رحمۃ للعالمین ، مولانا قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری 2. سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلد اول ، مولانا شبلی نعمانی 3.سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، جلد دوم، مولانا شبلی نعمانی،مولانا سید سلیمان ندوی 4. سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، جلد سوم تا ہفتم ، مولانا سید سلیمان ندوی 5.اصح السیر ، مولانا عبدالرؤف داناپوری 6. سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، مولانا عبد الحلیم شررلکھنوی 7. اسلامی تاریخ ، شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری
Flag Counter