Maktaba Wahhabi

291 - 293
’’ مَوْلاَيَ مَوْلاَيَ أَنْتَ الْمَوْلیٰ وَأَنَا الْعَبْدُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْعَبْدَ إِلَّا الْمَوْلیٰ؟ مَوْلاَيَ مَوْلاَيَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ وَأَنَا الذَّلِیْلُ وَھَلْ یَرْحَمُ الذَّلِیْلَ إلَّا الْعَزِیْزُ؟ مَوْلاَيَ مَوْلاَيَ أَنْتَ الْخَالِقُ وَأَنَا الْمَخْلُوْقُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَخْلُوْقَ إِلاَّ الْخَالِقُ؟ مَوْلاَيَ مَوْلاَيَ أَنْتَ الْمُعْطِيْ وَأَنَا الْسَّائِلُ وَھَلْ یَرْحَمُ السَّائِلَ إِلاَّ الْمُعْطِيْ؟ مَوْلاَيَ مَوْلاَيَ أَنْتُ الْمُغِیْثُ وَأَنَا الْمُسْتَغِیْثُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمُسْتَغِیْثَ إِلاَّ الْمُغِیْثُ؟‘‘[1] ’’میرے آقا، میرے آقا! تو آقا و مولا ہے اور میں بندۂ ناچیز، کیا آقا کے سوا کوئی غلام پر رحم کرتا ہے؟ میرے مولا، میرے مولا! تو عزیز ہے اور میں حقیر، کیا عزیز کے علاوہ کوئی بھی حقیر پر ترس کھاتا ہے؟ میرے آقا، میرے مولا! تو خالق ہے اور میں مخلوق، کیا خالق کے سوا بھی کوئی مخلوق پہ رحم کرتا ہے؟ میرے مولا، میرے مولا! توصاحبِ جود و عطا، میں سائل وبے نوا، تو کیا عطا کرنے والے کے علاوہ بھی کوئی سائل کی حاجت برآری کرتا ہے؟ میرے آقا، میرے مولا! تو فریاد رس و دستگیر اور میں فریادی و مستغیث، تو کیا مغیث کے علاوہ کوئی بھی مستغیث کی فریاد رسی کرسکتا ہے؟‘‘ 3 اور حضرت امام جعفر الصادق رحمہ اللہ کی مناجات: ’’ اَللَّھُمَّ إِنَّکَ تَسْمَعُ کَلاَمِیْ، وَتَرَی مَکَانِيْ وَتَعْلَمُ سِرِّيْ وَعَلاَنِیَتِیْ، وَلاَ یَخْفَی عَلَیْکَ شَیْیئٌ مِنْ أَمْرِيْ، أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِیْرُ، اَلْمُسْتَغِیْثُ الْمُسْتَجِیْرُ، اَلْوَجِلُ الْمُشْفِقُ، اَلْمُقِرُّ
Flag Counter