Maktaba Wahhabi

278 - 293
4 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( کَلِمَتَانِ حَبِیْبَتَانِ إِلَی الرَّحْمٰنِ خَفِیْفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِیْلَتَانِ فِيْ الْمِیْزَانِ: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم )) [1] ’’دو کلمات اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب، ان کا زبان سے ادا کرنا بہت آسان اور تولنے میں بہت وزنی ہوں گے: ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَان َ اللّٰہِ الْعَظِیْم‘‘۔‘‘ 5 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( إِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی مِنَ الْکَلاَمِ أَرْبَعًا: سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، فَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللّٰہِ کُتِبَ لَہُ عِشْرُونَ حَسَنَۃً، وَحُطَّتْ عَنْہُ عِشْرُونَ سَیِّئَۃً، وَمَنْ قَالَ: اَللّٰہُ أَکْبَرُ فَمِثْلُ ذَلِکَ، وَمَنْ قَالَ: لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ فَمِثْلُ ذَلِکَ، وَمَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِہٖ کُتِبَتْ لَہُ ثَلاَثُونَ حَسَنَۃً وَحُطَّ عَنْہُ ثَلاَثُونَ خَطِیْئَۃً )) ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے چار (کلمات کو) چن لیا ہے: ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘‘ لہٰذا جو شخص ’’ سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ کہتا ہے اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں- اور جو شخص ’’ اَللّٰہُ أَکْبَر‘‘ کہتا ہے اس کے لیے بھی ایسا ہی اجر و ثواب ہے۔ اور جو شخص ’’ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہ‘‘ کہتا ہے اس کے لیے بھی ایسا ہی اجر و ثواب ہے۔
Flag Counter