’’یہ سبھی احادیث مراسیل ہیں۔ بنا بریں بعض بعض کا مؤید ہے ، ہم نے اسے کئی موصول اور مرسل سندوں سے کتاب الفرائض میں ذکر کیا ہے۔(بیھقي: ۸/ ۱۳۴)2۔ امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’فقد صح حدیث عبد اللّٰه بن جعفر بھذہ الشواھد‘‘المستدرک (۴/ ۳۴۳)’’عبداللہ بن جعفر کی حدیث ان شواہد کی بدولت بلاشبہ صحیح ہے۔‘‘4. بعض کا بعض سے مل کر تقویت حاصل کرنا:1۔ امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’إذا ضم بعضھا إلی بعض قویت‘‘ (بیہقي: ۲/ ۴۱۶، ۵/ ۳۱۵)’’جب بعض بعض سے ملتا ہے تو تقویت حاصل کر لیتا ہے۔‘‘2۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’إذا ضم إلیہ حدیث أبي ذر وأبي الدرداء قوي، وصلح للاحتجاج بہ‘‘ (فتح الباري: ۳/ ۵۴، ۴۹۸)’’جب اس کے ساتھ حضرت ابو ذر، حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی حدیث مل گئی تو وہ قوی ہوگئی اور اس سے احتجاج درست ہوگیا۔‘‘5. شواہد سے تقویت حاصل کرنا:امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’وبعض ھذہ الأخبار وإن کان مرسلاً، فإنہ یقوي بشواھدہ مع ما تقدم من الموصول‘‘ (بیہقي: ۶/ ۹۰)’’اس حدیث کی بعض سندیں اگرچہ مرسل ہیں، مگر وہ اپنے شواہد سے