چھٹا شاہد: مرسل یحی بن جعدۃ رحمہ اللہ :امام ابن شاہین رحمہ اللہ نے فضائل فاطمۃ (ح: ۷، ص: ۲۱) اور انھی کی سند سے امام ابن عساکر رحمہ اللہ نے تاریخ دمشق (۴۷/ ۴۸۳) میں یحی بن جعدہ تابعی سے ایک مرفوع روایت ان الفاظ سے بیان کی ہے:((إن اللّٰه لم یبعث نبیاً إلا وقد عمر الذي بعدہ نصف عمرہ، وأن عیسی لبث في بني إسرائیل أربعین سنۃ وھذہ توفي لي عشرین۔ ولا أراني إلا میت في مرضي ھذا۔۔۔))دیکھیے: مسند إسحاق بن راہویہ، مخطوطۃ: ۲۴۶/ ب، طبقات ابن سعد ۲/ ۳۰۸، والمطالب العالیۃ لابن حجر، ح: ۳۴۶۱، دوسرا نسخہ، ح: ۳۴۷۲)یہ روایت المطالب، دار الوطن، الریاض کے مطبوعہ نسخے میں نہیں ہے۔یہ روایت مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ساتواں شاہد: مرسل ابراہیم النخعی رحمہ اللہ :طبقات ابن سعد میں مروی ہے کہ:’’سفیان الثوري، عن الأعمش، عن إبراھیم قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : یعیش کل نبي نصف عمر الذي قبلہ، وإن عیسیٰ بن مریم مکث في قومہ أربعین عاماً‘‘ (۲/ ۳۰۸۔ ۳۰۹)یہ روایت اعمش کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ یاد رہے کہ مرسل روایت بذات خود ضعیف ہوتی ہے۔آٹھواں شاہد: اثر ابراہیم النخعی رحمہ اللہ :امام ابن عساکر رحمہ اللہ نے تاریخِ دمشق میں جناب ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے ان کا قول یوں بیان کیا ہے: