مبارک بن فضالہ کے بارے میں کہا:’’وہ شدید التدلیس ہے۔‘‘ (سؤالات الآجري: ۱/ ۳۹۰)۹۔ امام یحییٰ بن سعید القطان:’’میں مبارک بن فضالہ سے کوئی چیز قبول نہیں کرتا، سوائے اس کے جس میں وہ کہے: حدثنا۔‘‘ (الجعدیات: ۳۲۷۵)۱۰۔ امام عبدالرحمن بن مہدی:’’مبارک بن فضالہ تدلیس کرتے ہیں۔ ہم ان کی وہی روایت لکھتے ہیں، جس میں وہ کہتے ہیں: سمعت الحسن۔‘‘ (الجعدیات: ۳۲۷۱)۱۱۔ امام ابن سعد:’’حمید الطویل بسا اوقات انس بن مالک سے تدلیس کرتے ہیں۔‘‘(الطبقات الکبریٰ: ۷/ ۲۵۲) مبارک کے بارے میں کہا:’’وہ بہ کثرت تدلیس کرتا ہے۔‘‘ (الطبقات: ۷/ ۳۱۳)۱۲۔ امام ابو زرعہ:’’مبارک انتہائی زیادہ تدلیس کرتا ہے، جب وہ کہے: حدثنا، تب وہ ثقہ (معتمد علیہ) ہے۔‘‘ (الجرح والتعدیل: ۸/ ۳۳۹)زکریا بن ابی زائدہ کے بارے میں کہا:’’وہ شعبی سے بہ کثرت تدلیس کرتے ہیں۔‘‘ (الجرح والتعدیل: ۳/ ۵۹۴)۱۳۔ امام یعقوب بن شیبہ:انھوں نے محمد بن حازم کے بارے میں کہا: