ہو یا جماعت سے سنی ہے تو وہ سبھی ضعیف تھے۔غالباً اسی خدشہ کے پیشِ نظر امام شافعی رحمہ اللہ کبار تابعین کی مراسیل کی مشروط تقویت کے قائل تھے۔(کتاب الرسالۃ للشافعي، ص: ۴۶۳، ۴۶۵، ۴۶۷، فقرۃ: ۱۲۷۱، ۱۲۷۲، ۱۲۷۷، ۱۲۸۴)مضعفینِ حدیث:ثانیاً: متعدد اہلِ علم نے اس واقعہ کو عقل و نقل کے برعکس قرار دیتے ہوئے ضعیف، موضوع اور باطل قرار دیا ہے۔ ملاحظہ ہو:1. امام ابن خزیمہ: ’’زنادقہ (مجوسیوں اور پارسیوں) کا وضع کردہ ہے۔‘‘امام صاحب نے اس قصہ کے ابطال میں ایک کتاب بھی تالیف کی ہے۔(مفاتیح الغیب للرازي: ۲۳/ ۵۰)2. امام بیہقی: یہ روایتی اعتبار سے غیر ثابت ہے۔ (تفسیر الرازي: ۲۳/ ۵۰)3. حافظ بزار نے ضعیف قرار دیا ہے۔(البحر الزخار: ۱۱/ ۲۹۶۔ ۲۹۷، حدیث: ۵۰۹۶)4. علامہ ابوبکر ابن العربی نے دس اسباب کی بنا پر اسے باطل قرار دیا ہے۔(أحکام القرآن: ۲/ ۷۴۔ ۷۵)5. علامہ رازی نے ائمۂ فن سے اس کا باطل اور من گھڑت ہونا نقل کیا ہے۔(تفسیر الرازي: ۲۳/ ۵۰)6. علامہ نحاس۔ (تفسیر القرطبي: ۱۲/ ۸۱)7. قاضی عیاض۔ (الشفا: ۲/ ۱۰۷)8. علامہ قرطبی۔ (تفسیر ہ: ۱۲/ ۸۲)9. علامہ عینی۔ (عمدۃ القاري: ۱۹/ ۶۶)