ابن معین بھی حکیم سے روایت نہیں بیان کرتے تھے۔(التاریخ الأوسط: ۳/ ۳۲۵) نیز انھوں نے فرمایا: ’’ضعیف‘‘ (الضعفاء للعقیلي: ۱/ ۳۱۷)4. امام احمد: ’’ضعیف الحدیث، مضطرب‘‘ (العلل: ۱/ ۳۹۶، فقرۃ: ۷۹۸)’’لیس بذاک‘‘ (العلل، ص: ۹۰، فقرۃ: ۱۲۲ ۔المروذي)امام ابن حبان نے فرمایا: امام احمد اسے پسند نہیں کرتے تھے۔(المجروحین: ۱/ ۲۴۶) 5. امام ابو حاتم:’’ضعیف الحدیث، منکر الحدیث، لہ رأی غیر محمود، نسأل اللّٰه السلامۃ‘‘ (الجرح والتعدیل: ۳/ ۲۰۲)’’ضعیف اور منکر الحدیث ہے، اس کی رائے اچھی نہیں تھی (شیعہ تھا)، اللہ تعالیٰ سے ہم سلامتی کے خواستگار ہیں۔‘‘دوسرے الفاظ میں یوں مذمت کی: ’’ضعیف غال في التشیع‘‘ (ضعیف اور تشیع میں غلو کرنے والا ہے)(الجرح والتعدیل: ۳/ ۲۰۲، العلل لابن أبي حاتم: ۱۵۵۳)’’ھو ذاھب في الضعف‘‘ (العلل لابن أبي حاتم: ۲۷۲۴)6. امام جوزجانی: ’’کذاب‘‘ (أحوال الرجال: ۴۸، رقم: ۲۱)امام جوزجانی غالی شیعہ کو کذاب قرار دیتے ہیں۔7. امام بخاری: (ذکرہ في الضعفاء الصغیر: ۳۲، والتاریخ الکبیر: ۳/ ۱۶)انھوں نے فرمایا: شعبہ اس میں کلام کرتے تھے۔ نیز ملاحظہ ہو: العلل الکبیر (۲/ ۹۶۹)8. امام ابو داود: ’’لیس بشيء‘‘ (تھذیب ابن حجر: ۱/ ۵۸۶ ۔طبع: إحیاء التراث)