Maktaba Wahhabi

57 - 103
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تمہاری ماں ہے۔‘‘ اس نے دریافت کیا:’’اس کے بعد کون ہے ؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تمہاری ماں ہے۔‘‘ اس نے پوچھا:’’پھر کون ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’پھر تمہارا باپ ہے۔‘‘ ۲: حضرات ائمہ احمد، بخاری، ابن ماجہ اور حاکم رحمہم اللہ تعالیٰ نے حضرت مقدام ابن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ: ’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’إِنَّ اللّٰہ َ یُوْصِیْکُمْ بِأُمَّہَاتِکُمْ (ثَلاَثاً)۔إِنَّ اللّٰہ َ یُوْصِیْکُمْ بِآبَائِکُمْ۔إِنَّ اللّٰہ َ یُوْصِیْکُمْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ‘‘[1] ’’یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’یقینا تمہیں اللہ تعالیٰ ماؤں کے ساتھ [حسن ِ سلوک کی] وصیت فرماتا ہے۔(آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات تین مرتبہ دہرائے)، بلاشک وشبہ تمہیں اللہ تعالیٰ باپوں کے ساتھ [اچھے سلوک] کی وصیت فرماتا ہے۔تحقیق تمہیں اللہ تعالیٰ اقربا کے ساتھ درجہ بدرجہ [عمدہ سلوک کی] وصیت کرتا ہے۔‘‘ ان حدیثوں کا تقاضا یہ ہے کہ والدین کو نیکی کا حکم دینے اور انہیں برائی سے روکنے کا اہتمام دوسرے لوگوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو۔
Flag Counter