یَقْتُلُ أَصْحَابَہُ۔‘‘[1]
’’ہم ایک غزوہ میں تھے۔ایک مہاجر شخص نے ایک دوسرے انصاری شخص کی پیٹھ پر اپنے ہاتھ یا اپنے قدم کے درمیانی حصے کے ساتھ ٹھوکر لگائی۔مہاجر نے آواز دی:’’اے مہاجرو!‘‘ انصاری نے بھی آواز دی:’’اے گروہِ انصار!۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان [آوازوں] کو سنا تو فرمایا:’’یہ جاہلیت کے بلاوے کیسے ہیں؟‘‘
صحابہ نے عرض کی:’’ایک مہاجر شخص نے ایک انصاری شخص کی پیٹھ پر اپنے ہاتھ یا اپنے قدم کے درمیانی حصے سے ٹھوکر لگائی ہے۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ان [بلاووں] کو چھوڑو، یہ تو گندے ہیں۔‘‘
عبداللہ بن ابی ابن سلول نے [اس واقعہ کو] سنا تو کہنے لگا:’’کیا انہوں نے [مہاجرین] نے ایسے ہی کیا ؟ اگر ہم مدینہ پلٹے تو معزز لوگ ذلیل لوگوں کو وہاں سے ضرور نکال دیں گے۔‘‘
عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی:’’اے اللہ تعالیٰ کے رسول - صلی اللہ علیہ وسلم - مجھے اس منافق کی گردن مارنے [کی اجازت] دیجیے۔‘‘
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسے چھوڑ دو، لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد - صلی اللہ علیہ وسلم - اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہے۔‘‘
ایک دوسری روایت میں ہے:
’’فَقَالَ لَہُ ابْنُہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ:’’وَاللّٰہِ! لاَ تَنْقَلِبُ حَتَّی تُقِرَّأَنَّکَ الذَّلِیْلُ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الْعَزِیْزُ۔‘‘
|