﴿ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴾’’ اور جب نامہ اعمال کھول دئے جائیں گے ‘‘﴿ وَإِذَا السَّمَآئُ کُشِطَتْ ﴾ ’’اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی ‘‘﴿ وَإِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ ﴾’’ اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی ‘‘﴿وَإِذَا الْجَنَّۃُ أُزْلِفَتْ ﴾ ’’اور جب جنت نزدیک کی جائے گی‘‘﴿ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ﴾ ’’تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہو گا۔ ‘‘[1]سورۃ الإنفطار﴿ إِذَا السَّمَآئُ انْفَطَرَتْ﴾ ’’ جب آسمان پھٹ جائے گا‘‘﴿ وَإِذَا الْکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ ﴾’’ اور جب ستارے جھڑ جائیں گے ‘‘﴿ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ﴾’’اور جب سمندر بہہ نکلیں گے‘‘﴿ وَإِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ﴾’’ اور جب قبریں ( شق کرکے ) اکھاڑ دی جائیں گی ‘‘﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴾’’ اس وقت ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے ( یعنی اگلے پچھلے اعمال ) کو معلوم کر لے گا ۔‘‘[2]سورۃ الإنشقاق﴿ إِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ﴾ ’’ جب آسمان پھٹ جائے گا ‘‘﴿ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ ﴾’’اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور وہ اسی کے لائق ہے‘‘﴿ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ﴾ ’’ اور جب زمین ( کھینچ کر ) پھیلا دی جائے گی ‘‘﴿ وَأَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَتَخَلَّتْ ﴾ ’’اور اس میں جو کچھ ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی‘‘﴿ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ ﴾’’ اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور وہ اسی کے لائق ہے ‘‘﴿ یَآ أَیُّہَا الْإِنْسَانُ إِنَّکَ کَادِحٌ إِلٰی رَبِّکَ کَدْحاً فَمُلَاقِیْہِ ﴾ ’’ اے انسان ! تو اپنے رب سے ملنے تک محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے والا ہے ‘‘