Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

511
جہنم اور اس کا عذاب اہم عناصر خطبہ : ٭ جہنم سے پناہ طلب کرنا ٭ جہنم سے ڈرانا ٭ جنت اور جہنم کے درمیان تکرار ٭ جہنمی گروہ ٭ جہنم کی آگ سب سے پہلے کن لوگوں کے ساتھ بھڑکائی جائے گی ٭جہنم کی گہرائی ٭ اہلِ جہنم کا کھانا پینا ٭ جہنم ہمیشہ رہے گی ٭ آتشِ جہنم کی شدت ٭عذابِ جہنم کی مختلف صورتیں ٭ عذابِ جہنم کے مراتب ٭ عذابِ جہنم سے نجات کس طرح ممکن ہے ؟ پہلا خطبہ برادران اسلام ! ہمارا سابقہ خطبۂ جمعہ جنت اور اہلِ جنت کے متعلق تھاجبکہ آج کا خطبہ جہنم اور اہلِ جہنم کے متعلق ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے ۔آ مین جہنم اور اس کے عذاب کے متعلق اور جہنم والوں کے متعلق متعدد قرآنی آیات اور احادیث ِ نبویہ موجود ہیں۔ ہم یہاں اختصار کے ساتھ ان کا تذکرہ کرتے ہیں۔ (۱) جہنم سے پناہ طلب کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی صفات میں سے ایک صفت یوں بیان فرمائی ہے : ﴿وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ إِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا. إِنَّہَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا﴾[1] ’’ اور جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی پرے رکھ کیونکہ اس
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter