Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

438
روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱) اہم عناصر خطبہ : ٭ بندوں کو کس طرح اٹھایا جائے گا ؟ ٭ حشر کی کیفیت ٭ ہر ایک کو اپنی فکر دامن گیر ہوگی ٭روزِ قیامت کا پسینہ ٭ دعوت فکر وعمل ٭مقام محمود اور شفاعت ِ کبری ٭ یومِ قیامت …پیشی کا دن ٭ یومِ قیامت … حساب کا دن ٭یومِ قیامت … فیصلہ کادن ٭ یومِ قیامت … باز پرس کا دن ٭ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ہم کلام ہو گا ٭ لوگوں کے درمیان قصاص ٭ حقوق العباد کے متعلق پوچھ گچھ پہلا خطبہ برادران اسلام !گذشتہ خطبۂ جمعہ میں ہم نے قیامت کی علامات،قیامت سے پہلے واقع ہونے والے بعض امور اور وقوعِ قیامت کی کیفیت کا تذکرہ کیا تھا جبکہ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ روزِ قیامت کی ہولناکیاں بیان کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کواس دن کی سختیوں سے محفوظ رکھے اور ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔ آمین ہر بندہ اپنے آخری عمل پر اٹھایا جائے گا حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( یُبْعَثُ کُلُّ عَبْدٍ عَلٰی مَا مَاتَ عَلَیْہِ[1])) ’’ ہر بندے کو اس عمل پر اٹھایا جائے گاجس پر اس کی موت آئی ۔ ‘‘ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( إِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بِقَوْمٍ عَذَابًا أَصَابَ الْعَذَابَ مَنْ کَانَ فِیْہِمْ ، ثُمَّ بُعِثُوْا عَلٰی نِیَّاتِہِمْ۔وفی
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter