Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

392
قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل اہم عناصر خطبہ : 1۔ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل 2۔ قبر کا میت کو دبوچنا 3۔ قبر میں میت سے سوال وجواب 4۔عذابِ قبر کا ثبوت قرآن وحدیث سے 5۔عذابِ قبر کی مختلف شکلیں 6۔ قبر کیلئے تیاری 7۔ نیک عمل قبر کا ساتھی 8۔عذابِ قبر سے نجات دینے والے بعض اعمال برادران اسلام ! یہ بات ہر ایک کو معلوم ہے کہ ہر نفس کے چار دور ہوتے ہیں : پہلا دور : ماں کے پیٹ میں ، جہاں نفس بند رہتا ہے اور وہاں تنگی اور تین اندھیروں کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔ دوسرا دور: دنیا ، جس میں نفس کی نشو ونما ہوتی ہے اور اسی میں وہ خیر وشر کماتا ہے ۔ یہ دوسرا دور پہلے دور کی بہ نسبت زیادہ وسیع ہوتا ہے ۔ تیسرا دور : قبر یا عالم برزخ ۔ اور یہ دور دوسرے دور کی بہ نسبت زیادہ وسیع ہوتا ہے ۔ چوتھا دور: آخری ٹھکانا، جنت یا جہنم ۔ ان دو ٹھکانوں کے سوا کوئی اور ٹھکانا نہیں ہو گا۔ اللہم أدخلنا الجنۃ وأجرنا من النار۔ آج کے خطبہ میں ہمارا موضوع تیسرا دور ( قبر یا عالمِ برزخ ) ہے ۔ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے انسان کے سفرِ آخرت کا آغاز اس کی موت سے ہوتا ہے اور ہم موت کے بارے میں ایک خطبہ گذشتہ جمعۃ المبارک کو عرض کر چکے ہیں ۔ پھر موت کے بعد اس سفر کی پہلی منزل قبر ہے جس کے تصور سے ہی مومن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ۔
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter