Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

435
اِس زلزلے سے مراد وہ زلزلہ ہے جو دوسری مرتبہ صور پھونکنے کے بعد لوگوں کے قبروں سے اٹھ کھڑے ہونے کے بعد واقع ہو گا ۔اُس دن لوگوں کے خوف اور ان کی دہشت کا عالم یہ ہو گا کہ ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی اور وہ اپنے سر اوپر اٹھائے دوڑ بھاگ رہے ہونگے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللّٰہَ غَافِلاً عَمَّا یَعْمَلُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا یُؤَخِّرُہُمْ لِیَوْمٍ تَشْخَصُ فِیْہِ الأَبْصَارُ. مُہْطِعِیْنَ مُقْنِعِیْ رُؤُسِہِمْ لاَ یَرْتَدُّ إِلَیْْہِمْ طَرْفُہُمْ وَأَفْئِدَتُہُمْ ہَوَائٌ﴾[1] ’’ اور آپ اللہ تعالیٰ کو ظالموں کے کرتوتوں سے غافل مت سمجھیں ، وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب آنکھیں پتھرا جائیں گی اور وہ اپنے سروں کو اوپر اٹھائے تیزی سے دوڑ رہے ہونگے ۔ ان کی پلکیں خود ان کی طرف نہیں جھکیں گی اور ان کے دل ہوا ہو رہے ہونگے۔ ‘‘ ان آیات اور احادیث کے علاوہ اگر ہم وقوعِ قیامت کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں خاص طور پر تین سورتوں کو بار بار پڑھنا چاہئے:التکویر،الانفطاراور الانشقاق۔ ارشاد نبوی ہے:’’ جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ قیامت کے دن کا چشم دید مشاہدہ کرے تو اسے﴿إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ﴾ ، ﴿إِذَا السَّمَائُ انْفَطَرَتْ﴾ اور ﴿ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ﴾کو پڑھنا چاہئے۔‘‘ [2] سورۃ التکویر ﴿ إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ ﴾ ’’ جب سورج لپیٹ لیا جائے گا ‘‘ ﴿ وَإِذَا النُّجُوْمُ انْکَدَرَتْ﴾’’اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے‘‘ ﴿ وَإِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ ﴾ ’’اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے ‘‘ ﴿ وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾’’اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی‘‘ ﴿وَإِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ ﴾’’ اور جب وحشی جانور اکٹھے کئے جائیں گے‘‘ ﴿ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ﴾ ’’ اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے‘‘ ﴿ وَإِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ ﴾’’ اور جب جانیں (جسموں سے ) ملائی جائیں گی ‘‘ ﴿ وَإِذَا الْمَوْؤُدَۃُ سُئِلَتْ . بِأَیِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ ﴾ ’’ اور جب زندہ دفن کی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا ٭ کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی ‘‘
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter