Maktaba Wahhabi

73 - 94
ورحمۃ اللہ وبرکاتہ)کہے تو اسے تیس نیکیاں ملتی ہیں اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔گویا ایک مرتبہ پورا سلام کہنے سے ۳۰۰ نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور اگر اللہ چاہے تو اس سے بھی زیادہ عطا کرسکتا ہے۔لہذا اپنی زبان کو پورا سلام کہنے کا عادی بنائیں تاکہ اتنا بڑا اجروثواب حاصل ہو سکے۔ اور مسلمان دن اور رات میں کئی مرتبہ سلام کہتا ہے،جب مسجدمیں داخل ہو تو متعدد نمازیوں کو سلام کہنے کا موقعہ ملتا ہے،اسی طرح جب ان سے جدا ہوتب بھی انھیں سلام کہے،اسی طرح گھر میں آتے ہوئے اور پھر باہر جاتے ہوئے بھی سلام کہے۔ان تمام موقعوں پر اگرپورا سلام کہا جائے تو آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ کتنا زیادہ ثواب صرف اسی سلام کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے !! اور یہ بات نہ بھولیں کہ جس طرح ملاقات کے وقت سلام کہنا مسنون ہے اسی طرح جدائی کے وقت بھی پورا سلام کہنا سنت ہے۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ تم میں سے کوئی شخص جب کسی مجلس میں جائے تو سلام کہے اور جب وہاں سے جانا چاہے تو بھی سلام کہے کیونکہ ملاقات جدائی سے
Flag Counter