Maktaba Wahhabi

56 - 94
شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌکا پڑھنا۔ [مسلم] ان تسبیحات کے فوائد ٭ دن اور رات کی ہر نماز کے بعد ان تسبیحات کو پڑھا جائے تو پڑھنے والے کیلئے ۵۰۰ صدقوں کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے،جیسا کہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: ’’ہر تسبیح﴿سبحان اللّٰه﴾صدقہ ہے اور ہر تکبیر﴿اللّٰه اکبر﴾صدقہ ہے اور ہر﴿الحمد للّٰه﴾صدقہ ہے اور ہر﴿لا إلہ إلا اللّٰه﴾صدقہ ہے۔‘‘ [مسلم] ٭ اسی طرح اس کیلئے جنت میں ۵۰۰ درخت لگا دئے جاتے ہیں۔جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گذرے جو کہ شجر کاری کر رہے تھے۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے ابوہریرہ ! کیا میں تمھیں اس سے بہتر شجر کاری نہ بتاؤں؟ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! تو آپ نے فرمایا:تم سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ کہا کرو۔ہر ایک کے بدلے میں تمھارے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جائے
Flag Counter