Maktaba Wahhabi

دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں

مؤلف: خالد الحسینان

مترجم: ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأعْلٰی کا ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھنا۔ نمازی کو صرف انہی تسبیحات پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے ان کے علاوہ دوسری دعائیں بھی پڑھنی چاہییں جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔خاص طور پر سجدہ میں۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’ بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے،لہذا تم کثرت سے دعا کیا کرو۔‘‘ [مسلم] ٭ رکوع سے سر اٹھانے کے بعد رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہنا،پھر درج ذیل دعا کا پڑھنا: ﴿اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئَ الْأرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْئٍ بَعْدُ أَہْلَ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَکُلُّنَا لَکَ عَبْدٌ،اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ،وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ﴾[مسلم] ’’ اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں۔اتنی تعریفیں جن سے آسمان،زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے،سب بھر جائے۔اے تعریف
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
12وضو کی سنتیں
17مسواک
19لباس پہننے کی سنتیں
21گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
24مسجد میں جانے کی سنتیں
28اذان کی سنتیں
30اقامت کی سنتیں
32سترہ کے چند مسائل
33سترہ کے فوائد
36نوافل کی ادائیگی گھر میں
38قیام اللیل کی سنتیں
42وتر کی سنتیں
42سنت ِفجر کی سنتیں
43نماز فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنا
44نماز کی قولی(زبانی)سنتیں
48نماز کی عملی سنتیں
49رکوع کی سنتیں
49سجدہ کی سنتیں
50دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں
51آخری تشہد کی سنتیں
76مجلس سے اٹھ کر جانے کی سنت
81پینے کی سنتیں
82اگر نیت نیک ہو تو !
89اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر
92سونے سے پہلے کی سنتیں
Flag Counter