Maktaba Wahhabi

دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں

مؤلف: خالد الحسینان

مترجم: ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد

’’ اے اللہ ! میں تجھ سے گھر کے اندر اور گھر سے باہر خیر کا سوال کرتا ہوں،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے اوراللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے اور ہم نے اللہ پر توکل کیا جو ہمارا رب ہے۔‘‘ یہ دعا پڑھ کر گویا کہ مسلمان گھر میں داخل ہوتے ہوئے اور اس سے نکلتے ہوئے ہمیشہ اللہ پر توکل کا اظہار کرتا ہے اور ہر دم اس سے اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے۔ ٭ مسواک کرنا:کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا کہنا ہے کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی گھر میں داخل ہوتے توسب سے پہلے مسواک کرتے۔‘‘ [مسلم] ٭ گھر والوں کو سلام کہنا:فرمان الٰہی ہے: ﴿فَاِِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِکُمْ تَحِیَّۃً مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ مُبٰرَکَۃً طَیِّبَۃً﴾ [النور:۶۱] ’’پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(سلام)اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اور پاکیزہ ہے۔‘‘ اگر مسلمان ہر فرض نماز مسجد میں ادا کرتا ہو اور اس کے بعد اپنے
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
12وضو کی سنتیں
17مسواک
19لباس پہننے کی سنتیں
21گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
24مسجد میں جانے کی سنتیں
28اذان کی سنتیں
30اقامت کی سنتیں
32سترہ کے چند مسائل
33سترہ کے فوائد
36نوافل کی ادائیگی گھر میں
38قیام اللیل کی سنتیں
42وتر کی سنتیں
42سنت ِفجر کی سنتیں
43نماز فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنا
44نماز کی قولی(زبانی)سنتیں
48نماز کی عملی سنتیں
49رکوع کی سنتیں
49سجدہ کی سنتیں
50دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں
51آخری تشہد کی سنتیں
76مجلس سے اٹھ کر جانے کی سنت
81پینے کی سنتیں
82اگر نیت نیک ہو تو !
89اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر
92سونے سے پہلے کی سنتیں
Flag Counter