Maktaba Wahhabi

دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں

مؤلف: خالد الحسینان

مترجم: ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔‘‘ [مسلم] 17 مکمل وضو کرنا اور ہر عضو کو اچھی طرح دھونا۔ 18 وضو کے بعد یہ دعا پڑھنا: ﴿أشْہَدُ أنْ لَّا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ وَأشْہَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ﴾ ’’ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ اس دعا کے پڑھنے کی فضیلت حدیث میں یہ بیان کی گئی ہے کہ پڑھنے والے کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے جاتے ہیں،وہ جس میں سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔ [مسلم] 19 وضو کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ جو شخص میرے وضو کی طرح وضو کرے،پھر دو رکعات نماز اس طرح ادا کرے کہ اس میں دنیاوی خیالات سے بچا رہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘ [بخاری،مسلم] نوٹ:مسلمان دن اور رات میں کئی مرتبہ وضو کرتا ہے،پانچ نمازوں کے
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
12وضو کی سنتیں
17مسواک
19لباس پہننے کی سنتیں
21گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
24مسجد میں جانے کی سنتیں
28اذان کی سنتیں
30اقامت کی سنتیں
32سترہ کے چند مسائل
33سترہ کے فوائد
36نوافل کی ادائیگی گھر میں
38قیام اللیل کی سنتیں
42وتر کی سنتیں
42سنت ِفجر کی سنتیں
43نماز فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنا
44نماز کی قولی(زبانی)سنتیں
48نماز کی عملی سنتیں
49رکوع کی سنتیں
49سجدہ کی سنتیں
50دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں
51آخری تشہد کی سنتیں
76مجلس سے اٹھ کر جانے کی سنت
81پینے کی سنتیں
82اگر نیت نیک ہو تو !
89اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر
92سونے سے پہلے کی سنتیں
Flag Counter