Maktaba Wahhabi

دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنتیں

مؤلف: خالد الحسینان

مترجم: ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد

’’ جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے اور فرض نماز ادا کرنے کیلئے مسجد کی طرف چل کر جائے تو اس کے ایک قدم پر اس کی ایک غلطی مٹا دی جاتی ہے اور دوسرے پر اس کا ایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے۔‘‘ [مسلم] 2 وضو سے پہلے ’ بسم اللہ ‘ پڑھنا۔ 3 وضو کے شروع میں اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھونا۔ 4 چہرہ دھونے سے پہلے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا۔ 5 بائیں ہاتھ کے ساتھ ناک جھاڑنا۔ ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا،پھر کلی کی،پھر ناک میں پانی چڑھایا اور اسے جھاڑا،پھر اپنا چہرہ تین مرتبہ دھویا۔ [بخاری ومسلم] 6 کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا(پورے منہ میں پانی گھمانا اور ناک کے آخری حصے تک پانی پہنچانا) ایک حدیث میں ہے: ’’ ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کیا کرو،الا یہ کہ تم روزہ دار ہو۔‘‘ [سنن اربعہ] 7 ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
12وضو کی سنتیں
17مسواک
19لباس پہننے کی سنتیں
21گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
24مسجد میں جانے کی سنتیں
28اذان کی سنتیں
30اقامت کی سنتیں
32سترہ کے چند مسائل
33سترہ کے فوائد
36نوافل کی ادائیگی گھر میں
38قیام اللیل کی سنتیں
42وتر کی سنتیں
42سنت ِفجر کی سنتیں
43نماز فجر کے بعد مسجد میں بیٹھے رہنا
44نماز کی قولی(زبانی)سنتیں
48نماز کی عملی سنتیں
49رکوع کی سنتیں
49سجدہ کی سنتیں
50دو سجدوں کے درمیان جلسہ کی سنتیں
51آخری تشہد کی سنتیں
76مجلس سے اٹھ کر جانے کی سنت
81پینے کی سنتیں
82اگر نیت نیک ہو تو !
89اللہ کی نعمتوں میں غور وفکر
92سونے سے پہلے کی سنتیں
Flag Counter