Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

نہیں ہوتا۔اس لیے کہ مستشرقین قوت مصدر کے حساب سے کتب احادیث اور کتب تاریخ اور عام دیگر کتب میں اور بے اسناد کتب میں کوئی فرق نہیں کرتے ۔ ان کے میزان میں یہ ساری کتابیں برابر ہیں ۔ ۲: دور جدید کے بہت سارے مؤرخین مستشرقین کی کتابوں سے دھوکہ میں آگئے ہیں ۔ان کا خیال یہ ہے کہ علمی تحقیق کا یہی طریقہ کار درست ہے۔ اس لیے کہ وہ ان کی ترتیب و تنسیق اور حواشی سے متأثر ہوئے ہیں ۔جب کہ اسی وقت میں در حقیقت وہ اس صحیح علمی و تحقیقی منہج سے بہت دور چلے گئے ہیں جو مسلمانوں کے ہاں قابل اعتماد ہے؛ اس منہج سے ان لوگوں نے کوئی استفادہ نہیں کیا۔اور ان میں سے اکثر پر شریعت اور عقیدہ کے معاملہ میں جہالت کا غلبہ ہے۔ پس اسلامی احکام و شریعت سے جہالت کی وجہ سے وہ مستشرقین کے اقوال کو قبول کرلیتے ہیں ۔ ۳: وہ مباحثہ جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے مابین سقیفہ کے مقام پر ہوا‘ وہ ایک علمی اور مہذب مباحثہ تھا۔اس کا ہدف مسئلہ خلافت میں حق تک پہنچنا تھا۔اس میں انصار کی طرف مہاجرین کو مدینہ سے نکال دینے جیسی دھمکی جیسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا جیسا کہ بعض واقعہ نگاروں نے تحریر کیا ہے‘ جیسا کہ ابو محنف۔یہ بالکل ناقابل اعتماد روایت ہے۔ اس لیے کہ اس روایت میں اتنا کچھ زیادہ اور عجیب و غریب باتیں ذکر کی گئی ہیں جو خود دلالت کرتی ہیں کہ
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter