Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

گیا تھا؛ ہم کہتے ہیں کہ یہ اقوال دو اسباب سے خالی نہیں ۔ ٭ پہلا سبب: مکر :… اس کا مقصد اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنا ہے‘ اور یہ باور کرانا ہے کہ اسلام بھی تحریف شدہ نصرانیت کی طرح محض ایک دینی نظام ہے جس کا حکومت یا لوگوں کے نظام زندگی سے کوئی تعلق نہیں ۔ تاکہ اس طرح سے ان کے لیے اگلا ہدف حاصل کرنا آسان ہوجائے اور لوگوں کو لادینیت کی طرف دھکیل دیں اوردین کو زندگی سے علیحدہ کردیں ۔اور دین اور سیاست کو مکمل طور پر متفرق کردیں ۔ ٭ دوسرا سبب: شریعت اسلامیہ سے جہالت:… اور اس کے اصلی مصادر کی طرف رجوع نہ کرنا۔اگروہ اصلی مصادر کتاب و سنت کی طرف رجوع کرتے اور مسلمان فقہاء کی میراث سے اس کا حل تلاش کرتے ؛ تو ضرور دیکھ لیتے کہ یہ مسئلہ بھی دوسرے مسائل کی طرح ہے جس میں شریعت اسلامیہ کے واضح احکام اور تعلیمات موجود ہیں جو کہ ایک کامل نظام ہے اور مسلمانوں کی ساری زندگی کے مختلف پہلؤوں کو شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیْئٍ وَّ ھُدًی وَّ رَحْمَۃً وَّ بُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیْنَ﴾ [النحل:۸۹] ’’ اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہرچیز کا شافی بیان ہے اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے :
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter