Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

محمد جمال الدین سرور کا خیال یہ ہے کہ شاید وہ اسلام میں پائی جانے والی نظام حکومت کے متعلق مشکلات کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ‘ وہ کہتا ہے : ’’ آپ نے یہ معاملہ ایسے ہی چھوڑ دیا تھا تاکہ لوگ اپنے لیے ایسا نظام حکومت اختیار کرلیں جو ان کی طبیعتوں کے ساتھ مناسبت رکھتا ہو ‘ اور زندگی کے تطور کے ساتھ ان کے ساتھ نبھاسکے۔‘‘ [1] اور اگر آپ اس کے بعد اس سے بھی بڑا تعجب انگیز مقولہ دیکھنا چاہتے ہوں تو پھر عبد المنعم ماجد کے قول کو دیکھ لیجیے ۔ وہ کہتا ہے: ’’ حق بات تو یہ ہے کہ کہیں سے بھی یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد اس امت مسلمہ کے لیے کوئی نظام حکومت چھوڑاتھا۔[2] شریعت اسلامیہ سے جہالت اور لا علمی کا پیکر ایک اور تجزیہ بھی ملاحظہ فرمائیں ؛ سہیل زکار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھا ہے: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حکومت کے متعلق کوئی پائیدار اور واضح اور مستقل نظام نہیں لے کر آئے تھے ۔‘‘[3] ان تمام اقوال پر رد کرنے کے لیے ‘جو یہ گمان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت میں اپنے قائد کے انتخاب کے لیے اہل جاہلیت کا طریقہ کار اپنایا
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter