Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

ایک مؤرخ نے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ اے کاش! شریعت میں حکومت کے لیے بھی کوئی خاص نظام ہوتا۔اور کاش کہ کتاب و سنت میں مملکت کو چلانے کے لیے کوئی خاص نظام حکومت بھی ہوتا جسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نافذ کرتے ‘اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اس کی نظام کی اتباع کرتے۔‘‘[1] تھامس ارنالڈ نے عجیب خباثت کے ساتھ ایک دوسرا یہ سوال اٹھایا ہے : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد خلفاء کو متعین کیوں نہیں کیا؟ ’’ یہ ایک بے فائدہ سی بات ہے کہ اس سبب کی تلاش میں رہیں کہ آپ نے یہ معاملہ ایسے ہی کیوں چھوڑ دیا تھا؟ حالانکہ تنظیمی امور میں آپ ایک عبقری شخصیت کے حامل تھے۔آپ کو چاہیے تھا کہ اپنی تاسیس کردہ اس نئی دینی جماعت کے مستقبل کے حوالے سے بھر پور احتیاط سے کام لیتے۔ ممکن ہے کہ آپ زندگی کے آخری ایام میں جسمانی اور عقلی اعتبار سے تشویش اور اضطراب کا شکار تھے [ اس وجہ سے ایسا نہ کرسکے]۔‘‘ اسی وجہ سے ہم دیکھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد خلیفہ متعین نہ کرنے کا سبب یہ ہے کہ آپ زمانہ وقت میں رائج عرب تقالید کی مخالفت نہیں کرنا چاہتے تھے ۔‘‘ [2]
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter