Maktaba Wahhabi

بیعت سقیفہ بنی ساعدہ نئے مؤرخین کی تحریروں میں

مؤلف: ڈاکٹر سعد بن موسیٰ الموسیٰ

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن الدراوی

اور عبد العزیز سالم بھی ہے ؛ جو کہتا ہے : ’’گویا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسا کرنے سے مراد یہ تھی کہ اس معاملہ کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے مشورہ پر چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ اپنے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کریں جو ان کے لیے مناسب ہو‘اوروہ ان کے مابین اس قبائلی نظام کو جاری کرسکے جس سے عرب لوگ مانوس ہیں ۔‘‘[1] اور عبد الحمید بخیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے لمحات کو ان الفاظ میں بیان کرتا ہے ‘ کہتا ہے : ’’اس خوفناک گھڑی میں انصار اسی پرانی عرب [قبائلی] عادت کی طرف لوٹ گئے۔یہ عربوں کے نفوس میں اصلی طور پر قبائلی روح موجود ہونے کی دلیل ہے۔ ‘‘[2] ایسا ہی استدلال محمد عبد الحئی شعبان نے بھی کیا ہے جس میں اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس نظریہ کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین عہد جاہلیت کی طرف لوٹ گئے تھے۔ چنانچہ وہ کہتا ہے: ’’ نئے قائد کے لیے دروازہ کھلا چھوڑ دیا۔یہ سب کچھ ان قدیم وسلیم عربی عادات کی تقلید میں تھا۔اس کا تقاضا یہ تھا کہ آپ کے بعد نظر کو ثابت قدم رکھا جائے۔ اوریہ طریقہ ان نئے حالات کی روشنی میں عربی تقلید کے فہم کو
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8جاہلی حسد
10سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن میں اضافہ کرنے کا دعویٰ
13نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے آثار
16اسلام میں نظام کے عدم و جود کی بدگمانی
27مہاجرین اور حکومت کے لیے فرصت
30صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں گروہ بندی کی بدگمانی
37سقیفہ کے بعض نتائج
39اسلامی فتوحات کے متعلق بد نظری
41خبر سقیفہ اورروایات صحیحہ
46حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی منزلت
49خیرامت
52انصار کی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت
54خلافت کی عظیم الشان ذمہ داری
58حضرت علی رضی اللہ عنہ اور خلافت
62خاتمہ اور نتائج
67مصادر اور مراجع
69المراجع العربیہ
71المراجع الأجنبیۃ
Flag Counter