وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر ہم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر نمازِ عشا فضیلۃ الشیخ مولانا عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ نماز کے بعد مولانا بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی خواہش پر ان کو مرکز ابن القاسم الاسلامی کی لائبریری دکھانے کے لیے لے گیا۔ لائبریری میں موجود مولانا عبدالرحمن رفیق حفظہ اللہ(مدرس مرکز ھذا)نے انھیں مکمل لائبریری کا وزٹ کرایا۔ مرکز کی لائبریری دیکھ کر آپ نے بے حد مسرت کا اظہار فرمایا۔ درسِ صحیح بخاری میں شرکت: مرکز کی لائبریری دیکھنے کے بعد راقم دوبارہ عالی قدر مہمان کو اسٹیج پر لے آیا۔ فضیلۃ الشیخ مولانا عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ ، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد بن عبداللہ اور مدیر مرکز ابن القاسم مولانا محمد شریف چنگوانی تشریف فرما تھے۔ مرکز ابن القاسم کے طالب علم احسان الٰہی ظہیر نے سند مسلسل بالمحمدیین پڑھ کر تقریب کا آغاز کیا۔ پھر دوسرے طالب علم عابد ابراہیم نے شیخ الحدیث مولانا محمد بن عبداللہ حفظہ اللہ کے واسطے سے عالی سند پڑھی اور تیسرے طالب علم امان اللہ کھوسہ نے صحیح بخاری کی آخری حدیث تلاوت کی۔ بعد ازاں حضرۃ العلّام مولانا عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے صحیح بخاری کی آخری حدیث پر پُرمغز اور جاندار درس ارشاد فرمایا اور کہا کہ مرکز کے طلبا نے سند مسلسل بالمحمدیین پڑھ کر محدثین کی یاد تازہ کر دی ہے۔ پھر شیخ موصوف نے حدیث مسلسل بالاولیۃ، سند مسلسل بالمحمدیین اور لطائفِ اسناد کے موضوع اور صحیح بخاری کی آخری حدیث پر عالمانہ و محققانہ درس دیتے ہوئے اسما و صفات کے باب میں سلف صالحین کے منہج کو واضح فرمایا اور فِرقِ باطلہ معتزلہ، جہمیہ، اشاعرہ، ماتریدیہ، مرجیہ اور خوارج کا نہایت خوش اسلوبی سے رد فرمایا، اور واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اور اسماء کے بارے میں اہلِ حدیث کا الحمدللہ وہی موقف و منہج ہے جو سلف صالحین، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعینِ عظام رحمہم اللہ کا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات تمام صفاتِ کمال کے ساتھ متصف ہے اور وہ تمام صفاتِ نقص سے منزہ اور پاک ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ اہلِ حدیث سلف صالحین، صحابۂ کرام و تابعینِ عظام کے طریق پر اللہ عزوجل کی تمام صفات کو علی وجہ الکمال تسلیم کرتے ہیں اور ان پر بغیر کسی تحریف تعطیل، تاویل، تشبیہ اور تمثیل کے ایمان رکھتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شیخ محترم نے ’’حجیتِ حدیث‘‘ کے اثبات اور منکرینِ حدیث کے رد پر بہت اچھی بحث فرمائی۔ مولانا محمد شریف چنگوانی صاحب کے دولت خانہ میں : اس درس کے بعد مولانا محمد شریف چنگوانی حفظہ اللہ مہمانانِ گرامی کو اپنے دولت کدہ پر لے گئے۔ ان مہمانوں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ، مولانا عبداللہ ناصر رحمانی، مولانا حافظ ظفراللہ خان، مولانا عبدالرحیم اظہر الکریمی، جناب حمید اللہ خان عزیز اور جناب ارشد انجم قابلِ ذکر ہیں ۔ محترم چنگوانی صاحب کے گھر خوب مجلس جمی۔ محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ میرِ مجلس تھے۔ مکرم بھٹی صاحب رحمہ اللہ اور مولانا عبداللہ ناصر رحمانی صاحب کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ ان دونوں اصحابِ علم و فضل کے کلماتِ طیبہ |
Book Name | ارمغان مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی |
Writer | حمید اللہ عزیز |
Publisher | ادارہ تفہیم الاسلام احمدپورشرقیہ، بہاول پور/ دار ابی الطیب، گوجرانوالہ |
Publish Year | مارچ 2016ء |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 924 |
Introduction |