6۔نذرانہ اشکافسوس آج علم کا تارہ چلا گیا فکرِ سلف کا ایک شرارہ چلا گیاروشن تھی جس سے سیرت و تاریخ کی جبیں علم الرجال کا وہ شناسا چلا گیاوہ ’’ذہبیِ زماں ‘‘ تھا ’’مورخ‘‘ تھا قوم کا ملت کا جو ادیبِ زمانہ چلا گیالکھتا رہا سدا جو عدیم المثال پر قحط الرجال میں وہ یگانہ چلا گیاطرزِ بیان ان کی کتابوں کا ہے گواہ علم و ادب کا ایک منارہ چلا گیاوہ شخصیت شناس تھا، ’’دبستانِ علم‘‘ تھا اہلِِ حدیث کا جو ستارہ چلا گیادنیا میں جو بھی آیا ہے جائے گا ایک دن افسوس یہ ہے فن کا خزانہ چلا گیاپر چشم آج نم ہے لبوں پہ سکوت ہے اربابِ فکر و فن کا دلارا چلا گیاحیدرؔ میں غم میں کیوں نہ لکھوں ان کا مرثیہ بزمِ سخن کا ایک دِوانہ چلا گیاکاوش قلم:جناب مولانا عطاء اللہ حیدر سدھارتھ نگری۔ انڈیا